ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز کا ہندوؤں کے دو ہزار سال قدیم تاریخی مندر کٹاس راج کا وزٹ

مورخہ: 07 مارچ 2015ء

ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا کا ہندوؤں کے دو ہزار سال پرانے تاریخی مندر کٹاس راج چکوال کے زیرانعقاد تقریب میں بحثیت ممبر بورڈ متروکہ وقف املاک بورڈ وزارت مذہبی امور وبین المذاہب رواداری کے تحت سرکاری سطح پر شرکت کی۔

تقریب کے مہمان خصوصی سپیکر اسمبلی حکومت پاکستان جبکہ وزیر مملکت مذہبی امور کے علاوہ پاکستان مین انڈین ہائی کمیشن ڈاکٹر ٹی سی اے راہگوان اور ممبران قومی اسمبلی بھی شریک ہوئے۔

تقریب میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین کے علاوہ ممبر بورڈ میں سہیل احمد رضا، میان عمران مسعود، ڈاکٹر عائشہ، ڈاکٹر سردار سورن سنگھ، سردار شام سنگھ، ڈاکٹر الیگزینڈر جان ملک اور منوہر چاند کے علاوہ ہندوؤں، مسیحیوں،سکھوں کی مذہبی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

تبصرہ

Top