ڈنمارک: بچوں میں روزہ کشائی کی تیسری سالانہ تقریب اور محفل قرآت

مورخہ: 30 مئی 2019ء

Mahfil e Qirat in Denmark by Minhaj ul Quran

منہاج القرآن انٹرینشنل ڈنمارک کے زیراہتمام تیسری سالانہ روزہ کشائی کی تقریب ہوئی اور محفل قرآت منعقد ہوئی، روزہ کشائی تقریب میں پہلی بار روزہ رکھنے والے بچوں کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔ ہر سال منعقد ہونے والی اس تقریب کا مقصد بچوں میں روزے کا شوق اور رغبت پیدا کرنا ہے تاکہ یورپ میں رہنے والی ہماری نسلیں اسلامی شعائر سے محبت سیکھیں۔ تقریب میں ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک علامہ ارشاد حسین سعیدی اور امیر تحریک ڈنمارک علامہ محمد اشفاق نے خصوصی شرکت کی۔

اس پروگرام کے پہلے حصے میں محفل قرآت ہوئی، جس میں بچوں نے تلاوت، نعت کے ساتھ اردو اور انگلش میں تقاریر پیش کیں، پروگرام کے دوسرے سیشن میں پہلی بار روزہ رکھنے والے بچوں نے اپنے انعامات وصول کیے۔ تقریب مین بچوں کے والدین کے علاوہ علاقے کی معزز شخصیات اور منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک اور سویڈن کی لیڈر شپ موجود دی تھی۔ جنہوں نے بچوں کو انعامات دئیے۔

دوران پروگرام ہال میں بیٹھے بچوں سے بنیادی اسلامی معلومات کے حوالے سے سوالات بھی کیے جاتے رہے اور درست جواب دینے والے بچوں کو انعامات بھی دیئے گئے۔ آخر میں تمام والدین اور بچوں کو خصوصی افطاری پیش کی گئی۔

محمد منیر طاہر

سیکرٹری میڈیا و انفارمیشن

تبصرہ

Top