منہاج کوآرڈینیشن بیورو یورپ کے سرپرست شکیل چغتائی کی انڈونیشی مسجد الفلاح کی مجلس عاملہ سے ملاقات

مورخہ: 27 مئی 2011ء

چیف ایگزیکٹو اپنا انٹرنیشنل، چیئرمین ایشیئن جرمن رفاہی سوسائٹی اور ایم سی بی یورپ کے سرپرست محمد شکیل چغتائی نے مورخہ 27 مئی 2011ء بروز جمعہ علاقہ کی مشہور انڈونیشی مسجد الفلاح کی انتظامیہ کے عہدیداران اور اراکین سے ملاقات کی۔

محمد شکیل چغتائی نے مسجد الفلاح کی انتظامیہ کو منہاج القرآن انٹرنیشنل، اپنا انٹرنیشنل اور کوآریٹر مینجمنٹ موآبٹ اوسٹ کا مکمل تعارف کراتے ہوئے ان اداروں کی سرگرمیوں اور فلاح عامہ کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔انہوں نے منہاج القرآن اور شیخ الاسلام کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری امت مسلمہ کو کھویا ہوا مقام دوبارہ سے دلانے کے لئے سرگرم عمل ہیں اور ان کی قیادت میں منہاج القرآن امن، محبت، اخوت اور پیار کا درس دیتے ہوئے امت مسلمہ کی تربیت کر رہی ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے دنیا بھر میں پھیلے خوف وہراس کے سائے میں امن و محبت کا درس دیا اور دہشت گردی کے خلاف ایک تاریخی فتویٰ دیا جس کو پوری دنیا ریفرنس کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ مسجد الفلاح انڈونیشی کی انتظامیہ نے منہاج القرآن کے بارے میں بریفنگ دینے پر محمد شکیل چغتائی کا شکریہ ادا کیا اور انڈونیشی کمیونٹی اور منہاج القرآن کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا

رپورٹ: ایم سی بی یورپ

تبصرہ

Top