ڈاکٹر حسن محی الدین قادری دورہ یورپ میں جرمنی پہنچ گئے

مورخہ: 13 مارچ 2022ء

minhaj ul quran

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری 4 روزہ تنظیمی دورے پر جرمنی پہنچ گئے، ائیرپورٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی کے راہنماؤں کی طرف سے آپ کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری جرمنی میں پاکستانی کمیونٹی، مذہبی اور سماجی رہنماوں اور ثقافتی، ادبی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل نیشنل ایگزیکٹو کونسل جرمنی کے ممبران کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ اس کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے منعقدہ تقاریب میں بھی شریک ہوں گے اور ”اسلام دین امن و سلامتی“ سیمینارز سے بھی خطاب کریں گے۔

چیئرمین سپریم کونسل برطانیہ و یورپ کے 28روزہ تنظیمی دورہ پر ہیں اس سے قبل وہ برطانیہ، فرانس اور سپین کا تنظیمی دورہ مکمل کر چکے ہیں۔ چیئرمین سپریم کونسل دورہ جرمنی کے بعد سویڈن، ڈنمارک اور اٹلی جائیں گے۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

Top