تحریک منہاج القرآن گجرات کا ضلعی اجلاس

مورخہ: 24 جون 2011ء

تحریک منہاج القرآن گجرات کا ضلعی اجلاس مورخہ 24 جون 2011ء بروز جمعۃ المبارک منہاج القرآن ماڈل سکول کنجاہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت احمد نواز انجم امیر پنجاب تحریک منہاج القرآن نے کی۔ ناظم تحریک پنجاب سید توقیر الحسن گیلانی اور نائب امیر تحریک پنجاب وسیم ہمایوں نے بھی اجلاس میں شرکت فرمائی۔ اجلاس کی کاروائی کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور درود پاک کا نزرانہ پیش کر کے کیا گیا نقابت کے فرائض مرزا محمد طارق بیگ صدر تحریک منہاج القرآن pp-110 نے سر انجام دیئے۔

امیر پنجاب نے PP-110  کنجاہ کی تنظیم کو ضلع گجرات کے اجلاس کی میزبانی کرنے پر مبار کباد پیش کی اور تمام تحصیلات کے صدور کو ہدایت کی کہ وہ باری باری اپنی تحصیل کی سالانہ کارکردگی رپورٹ ہاؤس میں پیش کریں۔ جملہ تحصیلی صدور نے باری باری اپنی تحصیلات کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی جس کے مطابق PP-111 سٹی گجرات کی تنظیم نے سال بھر میں پورے ضلع میں اول پوزیشن حاصل کی۔ ضلع بھر میں تنظیمی کارکردگی کے لحاظ سے اول پوزیشن حاصل کرنے پر علامہ مظہر حسین قادری اور ان کی پوری ٹیم کو امیر پنجاب نے مرکز اور جملہ شرکاء اجلاس کی طرف سے مبارکباد پیش کی اور وہ تنظیمات جو ٹارگٹس حاصل نہ کر سکیں ان کو تاکید کی کہ وہ اس سال بھرپور محنت کر کے اپنے ٹارگٹ پورے کریں اور ساتھ ہی ساتھ اگلے سال کے ورکنگ پلان کے حوالے سے بریف کیا۔

سید توقیر الحسن گیلانی ناظم پنجاب نے اعتکاف مہم 2011 اور زکوۃ مہم 2011 کے ٹارگٹس کے حوالے سے ضلع بھر کی تنظیمات کوبریف کیا۔

اجلاس کا اختتام نائب امیر تحریک پنجاب وسیم ہمایوں کی تربیتی گفتگو اور دعا سے ہوا۔

رپورٹ: حاجی محمد اکرم چوہدری (ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ضلع گجرات)

تبصرہ

Top