منہاج القرآن اسلامک سنٹر کھوائی چنگ (ہانگ کانگ) میں محفل شب برات

منہاج القرآن اسلامک سنٹر کھوائی چنگ (ہانگ کانگ) میں مورخہ 26 جولائی 2010ء بروز سوموار شب برات کے حوالہ سے ایک خوب صورت اور روحانی محفل کا اہتمام کیا گیا جس میں افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محفل کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد شاکر نے حاصل کی جس کے بعد طاہر عباس، شاہد محمود اور محمد یوسف نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کئے۔ نقابت کے فرائض حافظ سید تنویر حسین شاہ نے سرانجام دیئے۔

شرکاء محفل سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد نسیم نقشبندی نے سورۃ التغابن کی روشنی میں کہا کہ آج امت مسلمہ بالعموم اور مملکت خداد پاکستان کو بالخصوص جن حالات کا سامنا ہے ان حالات میں اپنے اور اپنی اولاد کے ایمان کی حفاظت کا اہتمام کریں۔ اللہ اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ رشتہ اطاعت کو مضبوط کریں اور اللہ رب العزت کی ذات پر توکل کریں۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اس غیر مسلم معاشرے میں اسلامی خطوط پر اپنی اور پنی اولاد کی تربیت کریں ورنہ یہی اولاد آپ کی دشمن بن جائے گی اور آپ کے لئے باعث رسوائی ہو گی۔

پروگرام کے اختتام پر صلوۃ التسبیح ادا کی گئی اور خصوصی دعا کرائی گئی جس میں ہر آنکھ اشک بار تھی۔

رپورٹ: محمد نسیم نقشبندی

تبصرہ

Top