منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیراہتمام درس قرآن و گیارہویں شریف

MQI Hong kong

منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیر اہتمام قدوہ الاولیاء پیر سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی رضی اللہ عنہ کے سالانہ عرس کے موقع پر منہاج اسلامک سنٹرکھوائی چنگ میں ماہانہ درس قرآن اور گیارہویں شریف کا پروگرام منعقد کیا گیا۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جو حافظ ارسلان نے کی جبکہ نعت مبارکہ زین عنصر، عبدالمجید قادری، حسان امجد اور سید تنویر حسین شاہ نے پیش کیں۔ پروگرام میں نقابت کا فریضہ علامہ حافظ محمد ظہیر نقشبندی نے سر انجام دیا۔ تقریب میں علامہ حافظ محمد نسیم خان نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلسلہ قادریہ حضور غوث پاک رضی اﷲ تعالی عنہ فیضان محمدی صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کا وہ عظیم سرچشمہ ہے جو حضور پیر سید طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی کے ذریعے منہاج القرآن کو عطا ہوا۔ یہ سرچشمہ آج منہاج القرآن کے ذریعے پورے عالم اسلام کو فیضیاب کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دور حاضر میں شیخ الاسلام واحد شخصیت ہیں، جنہوں نے لوگوں کو اپنی ذات کی طرف نہیں بلکہ اﷲ کے دین کی طرف بلایا اور جو مشن کی خدمت کا فریضہ سرانجام دے، وہ خدمت دین میں شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قدوۃ الاولیاء کی تعلیمات ایک عظیم سنگت ہے ہمیں اس سنگت میں جڑنا چاہیے۔ آخر میں علامہ حافظ محمد ظہیر نقشبندی نے دعا کرائی۔

MQI Hong kong

MQI Hong kong

MQI Hong kong

MQI Hong kong

MQI Hong kong

تبصرہ

Top