منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیراہتمام شہدائے ماڈل ٹاؤن کے لیے دعائیہ تقریب

مورخہ: 18 جون 2022ء

Call for justice on Model Town Massacre case

منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیر اہتمام 17جون بروز جمعہ بعد نماز عشاء شہدائے ماڈل ٹاؤن کے لئے دعائیہ تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں علامہ حافظ محمد نسیم خان نقشبندی ڈائریکٹر منہاج القرآن ہانگ کانگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 17 جون 2014 کو بیگناہ کارکنوں کا خون کیا گیا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا ظلم اور سیاہ ترین باب ہے۔

انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کے شہدا کی اس قربانی کا قصاص ہر صورت لیں گے، کیونکہ مظلوموں کے انصاف کا حصول اداروں پر قرض ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ پوری قوم کا پاکستانی اداروں سے پوچھ رہی ہے کہ ہم انصاف کے حصول کے لئے کونسا راستہ اپنائیں؟ اللہ پاک سے دعا گو ہیں کہ شہدا کے درجات بلند فرمائے اور قاتلوں ظالموں کو نشان عبرت بنائے۔

اس سے پہلے تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، جس کی سعادت حافظ محمد ارسلان نے حاصل کی جبکہ نعت شریف محمد صائم منصور نے پڑھی۔ تقریب میں شرکاء کو سانحہ ماڈل کے حوالے سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری صاحب کا خصوصی انٹرویو بھی سنایا گیا۔

آخر میں علامہ حافظ ظہیر احمد خان نقشبندی نے شہداء کی بلندی درجات، ورثا کے صبرو استقامت کے لئے خصوصی دعا کی۔

رپورٹ : چوہدری طاہر محمود

Call for justice on Model Town Massacre case

Call for justice on Model Town Massacre case

Call for justice on Model Town Massacre case

Call for justice on Model Town Massacre case

تبصرہ

Top