منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیر اہتمام ایک روزہ تربیتی نشست کا انعقاد

Minhaj-ul-Quran Hong-Kong Training Camp

منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیراہتمام ایک روزہ تربیتی نشست (نفلی اعتکاف) کا انعقاد کیا گیا، یہ نشست مورخہ 22 جنوری بروز اتوار بعد نماز ظہر تا عشاء منہاج القرآن اسلامک سنٹر کھوائی چنگ میں منعقد ہوئی۔ نشست کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم اور نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا۔ حافظ محمد نسیم نقشبندی نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا اور اور تربیتی نشست کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔

علامہ قاری محمد عثمان الترازی صاحب نے شرکاء کو تجوید کے بنیادی قواعد سکھانے کے ساتھ ساتھ نماز کی عملی مشق کرائی جبکہ علامہ حافظ محمد نسیم خان نقشبندی ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ نے فقہی مسائل پر بات کرتے ہوئے نماز کی شرائط و ارکان اور نماز جنازہ کے مسائل اور طریقہ کار سے آگاہ کیا۔

نماز عصر کے وقفے اور ریفریشمنٹ کے بعد حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری صاحب کا تربیتی حوالے سے ویڈیو خطاب سنایا گیا۔محترم محمد حفیظ صاحب سینئر نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ نے شرکاء کو فن خطابت کی عملی مشق کرائی۔ حلقہ ذکر اور خصوصی دعا سے یہ نشست اختتام پذیر ہوئی۔

اس اہم نشست میں عوام الناس بالخصوص نوجوانوں نے خصوصی شرکت کی اور بھرپور دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے ایسی نشستوں کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔

Minhaj-ul-Quran Hong-Kong Training Camp

Minhaj-ul-Quran Hong-Kong Training Camp

Minhaj-ul-Quran Hong-Kong Training Camp

تبصرہ

Top