سبی: تحریک منہاج القرآن کا سبی میلہ میں بک سٹال کا قیام

مورخہ: 10 مارچ 2014ء

تحریک منہاج القرآن سبی کے زیراہتمام سبی میلہ بلوچستان میں پہلی مرتبہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتب اور CDs کا سٹال لگایا گیا۔ اس موقع پر مختلف سیاسی وسماجی شخصیات اور فوج کے اعلی افسران نے سٹال کا وزٹ کیا اور مختلف کتب خریدیں۔ لیڈیز شو سبی میلہ میں بھی منہاج القرآن ویمن لیگ کی ناظمہ نے اس سٹال میں لیڈیز کو تحریک کا پیغام دیا اور کتب کی سیل کا کام احسن طریقے سے انجام دیا۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ اور MSM کے تمام کارکنان نے اپنی اپنی ڈیوٹی سر انجام دی اور تحریک کی دعوت دیتے رہے۔

جماعت وحدۃ المسلمین کے صوبائی عہدے داروں نے سٹال کا وزٹ کیا اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اسٹال تحریک کی سب سے بڑی کامیابی ہے کہ اتنے نامساعد حالات میں اسٹال لگا کرپورے بلوچستان میں جہاں تحریک کا پیغام نہیں جا سکتا تھا وہاں تک بھی پیغام پہنچا دیا۔ علاوہ ازیں مختلف مکتب فکر کے علماء نے بھی اس اسٹال کا وزٹ کیا اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ صوبائی امیر سمیع اللہ جان نقشبندی اور صوبائی ناظم حافظ محمد فضل صائم نقشبندی روزانہ اسٹال کا سروے کرتے تھے اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہے۔ سٹال میں روزانہ رات کو پروجیکٹر کے ذریعے شیخ الاسلام کے دینی ومذہبی اور بیدارئ شعور سے متعلق خطابات بذریعہ پروجیکٹر سنانے کا اہتمام کیا گیا۔

تبصرہ

Top