کھپرو (سندھ): تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام قائد ڈے تقریب

تحریک منہاج القرآن کھپرو (سندھ) کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے 64 ویں یوم پیدائش کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر سید زاہد علی شاہ صدر تحریک منہاج القرآن سندھ، عبد الستار چوہان صوبائی انفارمیشن سیکرٹری سندھ، شوکت علی خان قائم خانی، محمد طیب قادری، محمد عامر قائم خانی اور دیگر فورمز کے عہدیداران شریک تھے۔ تقریب کے اختتام پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی دازئ عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

Top