نوشہرو فیروز (سندھ): تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام قائد ڈے تقریب

مورخہ: 28 مارچ 2015ء

تحریک منہاج القرآن ضلع نوشہرو فیروز کے زیراہتمام مورو سٹی میں قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض، راجہ ندیم تھے، علاوہ ازیں سعید میمن صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل مورو، ناظم شاہ صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل نوشہرو فیروز، علی رضا بگھیو صدر پاکستان عوامی تحریک بھان سعید آباد، منہاج القرآن ویمن لیگ کی عہدیداران اور تحصیل دریا خان کے کارکنوں بھی شریک تھے۔ تقریب کے اختتام پر انقلاب مارچ کے شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کـی صحتیابی اور درازئ عمر کیلیے خصوصی دعا کی گئی۔

 

تبصرہ

Top