مراکز علم کے قیام سے افراد معاشرہ میں برداشت، رواداری اور اعتدال پسندی جسے رویے پیدا ہوں گے: مظہر محمود علوی

نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن سندھ کا قیامِ مراکز علم کے تربیتی کیمپ سے گفتگو

teachers training course

کانفرنس میں میر شارق تالپور، اشفاق احمد اشفی، سید محمد علی ہاشمی، در محمد شالمانی، وڈیرا لیاقت آرائیں، ڈاکٹر دین محمد ساند، نعیم آرائیں، منظور چیلیو، مشتاق احمد قائم خانی، سید ظفر اقبال شاہ، غلام مصطفی بلوچ، علی قریشی، عائشہ مبشر اور سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد شریک تھی۔

منہاج القرآن ڈگری کے صدر طارق مصطفوی نے مہمانوں کو خوش آمدید کیا۔ تربیتی کیمپ میں شعبہ کورسز سے ڈائریکٹر حافظ سعید رضا بغدادی، ڈپٹی ڈائریکٹر علامہ محمود مسعود خصوصی طور پر شریک ہوئے اور شرکاء کو بریفنگ دی۔ حافظ سعید رضا بغدادی نے علم کی اہمیت، ’’مراکز علم‘‘ کی اہمیت و تعارف، مراکز علم کے نصاب کی تدریس بمعہ قیام کا لائحہ عمل کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔ انکا کہنا تھا کہ مراکز علم کے قیام کا مقصد مختلف شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں کی اخلاقی و روحانی تربیت اور کردار سازی کیلئے عملی اقدامات کرنا ہے۔

مراکز علم کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے علامہ محمود مسعود اور علامہ سرفراز نے کہا کہ مراکزِ علم نہ صرف تعلیمی مرکز ہو گا۔ بلکہ ایک فلاحی مرکز بھی ہو گا۔ جہاں مختلف طریقوں سے اخلاق و معاملات ، عادات و کردار سازی کی جائے گی۔

تربیتی کیمپ سے تحریک منھاج القرآن کے جملہ فورمز کے صوبائی قائدین نے بھی گفتگو کی۔ نشست کے اختتام پر حاضرین کے سوالات کے تسلی بخش جوابات دیئے گئے۔

teachers training course

teachers training course

teachers training course

تبصرہ

Top