اجمیر شریف (انڈیا): حضرت خواجہ غریب نواز معین الدین چشتی اجمیری (رح) کے مزار پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے وفد کی حاضری

مورخہ: 14 مارچ 2015ء

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی جانب سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے وفد نے حضرت خواجہ غریب نواز معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ کے مزار مبارک پر حاضری دی۔ وفد میں راجہ زاہد محمود نائب صدر پاکستان عوامی تحریک پنجاب، سہیل احمد رضا ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل، سید ناد علی صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل بڑودھا انڈیا اور عبدالحمید خان (چاند بھائی) صدر کانپور یو پی انڈیا شامل تھے۔ وفد نے خواجہ غریب نواز کی درگاہ پر فاتحہ خوانی کی اورچادر چڑھائی۔ اس موقع پر درگاہ خواجہ غریب نواز کے خادمین جن میں پیر سید سرور چشتی، سید راحت حسین موتی والا، سید غلام کبریا دستگیر اور سید بلال چشتی سے بھی ملاقات کی۔ وفد نے نماز جمعہ درگاہ حضرت خواجہ غریب نواز کے احاطہ میں ادا کی اور عالم اسلام کی سر بلندی، اتحاد امت اور شیخ الاسلام کی صحت و سلامتی اور درازئ عمر کے لیے خصوصی دعا کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top