منہاج القرآن آئرلینڈ کے زیراہتمام ماہانہ درود و سلام و ذکر و نعت کی محفل کا انعقاد

مورخہ: 23 جون 2022ء

Minhaj ul Quran Ireland Organized Mehfil e Darood e pak

تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے زیراہتمام ڈاکٹر محمد گلزارکی رہائش گاہ پورٹ لیش میں ماہانہ درود و سلام و ذکرونعت کی ایک روحانی محفل کاانعقاد کیا گیا۔ جس میں تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے ایگزیکٹو ممبران نے خصوصی طور پر شرکت کی جن میں نائب امیر تحریک آئرلینڈ علامہ افضال چوہدری،نعیم اقبال،محمد یوسف،ڈاکٹر محمد گلزار،حافظ نعیم چوہدری،جنید خالد،محی الدین،وسیم بٹ جبکہ بچوں میں عیسیٰ نعیم اقبال اور احمد رضا شامل تھے۔ محفل کا آغاز حافظ نعیم چوہدری نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ جنید خالد،ڈاکٹر محمد گلزار اور احمد رضا نے حضور نبی اکرمﷺ کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کی۔ جس سے حاضرین محفل پر کیف و سرور اور روحانی کیفیت طاری رہی جبکہ نقابت کے فرائض وسیم بٹ نے ادا کیے۔

نائب امیر تحریک علامہ افضال چوہدری نے قرآن و سنت کی روشنی میں درودو سلام کی فضیلت واہمیت پر نہایت مدلل اور ایمان افروز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرمﷺ پر درود وسلام بھیجنا صرف اللہ تعالی کا حکم ہی نہیں بلکہ اس کی سنت بھی ہے درود و سلام ایک منفرد اور بے مثل عبادت۔ شاندار و مقبول اور قرب خداوندی وقرب رسولﷺ کا بہترین واسطہ اور ذریعہ ہے اور اس کے علاوہ قلبی تعلق اور اعتماد کی یہ شاندار مقدار حاصل کرنے کا ایک ہی ذریعہ ہے کہ امت خود کو حضور نبی اکرمﷺ کی خدمت کے لیے وقف کر دے ان ہی کا ہو جائے اور ہر وقت ان کی چاکری کرتا رہے جبکہ نوکری۔ خدمت اور ان کے لیے وقف ہونے کا بہترین ذریعہ درود و سلام ہے ۔

آخر میں تمام شرکاء محفل نے حلقہ ذکر بھی کیا حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہ اقدس میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا اور تمام عالم اسلام وطن عزیز پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت و تندرستی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔

Minhaj ul Quran Ireland Organized Mehfil e Darood e pak

Minhaj ul Quran Ireland Organized Mehfil e Darood e pak

Minhaj ul Quran Ireland Organized Mehfil e Darood e pak

Minhaj ul Quran Ireland Organized Mehfil e Darood e pak

Minhaj ul Quran Ireland Organized Mehfil e Darood e pak

تبصرہ

Top