منہاج القرآن انٹرنیشنل ( دیزیو) میلان اٹلی کے زیر اہتمام تیسرا درس قرآن و حدیث

مورخہ: 08 مئی 2010ء

مورخہ 8 مئی 2010ء بروز ہفتہ منہاج القرآن انٹرنیشنل دیزیو کے زیر اہتمام 15 روزہ درس قرآن و حدیث کی تیسری نشست منعقد ہوئی جس کے دو بڑے پروگرام منعقد ہوئے، پہلا پروگرام بطور خاص خواتین بہنوں اور بچیوں کے لئے منعقد ہوا جس کا انتظام ساور یانی ہال دیزیو میں کیا گیا۔ پروگرام کا دورانیہ 2 گھنٹے تھا۔ پروگرام میں ہالینڈ سے تشریف لائے ہوئے حضرت علامہ حافظ نذیر احمد قادری نے بہت فکر انگیز اور وجد انگیز گفتگو فرمائی اور پروگرام کے اختتام پر خواتین کے سوالات کے جوابات دیئے۔

دوسرا پروگرام مرد حضرات اور بچوں کے لئے تھا جو منہاج القرآن اسلامک سنٹر دیزیو میں منعقد ہوا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز محترم چن نصیب کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ تلاوت کے بعد قصیدہ بردہ شریف پیش کیا گیا بعد ازاں ثناء خوان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشد اویسی، محمد ذیشان اور مختار احمد قادری نے گلہائے عقیدت پیش کئے۔ نقابت کے فرائض ادارہ کے امام و خطیب علامہ وقار احمد قادری نے ادا کیے۔ حضرت علامہ حافظ نذیر احمد قادری نے اپنا لیکچر سورۃ یوسف کے رکوع 4 , 5 اور 6 کی تلاوت کی اور بڑی ہی پر مغز، رقت آ میز گفتگو فرمائی۔

درس قرآن کے بعد درس حدیث شروع ہوا حضور شیخ الاسلام کی کتاب تحفۃ النقباء میں سے فضیلت علم کے موضوع پر گفتگو فرمائی۔ پروگرام کے اختتام پر جملہ حاضرین نے منہاج القرآن انٹرنیشنل دیزیو کے اس اقدام کو بہت اچھے اور احسن انداز میں سراہا اور ان تمام احباب کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے علم دین سیکھنے کا یہ پروگرام سجایا۔ اس خوبصورت کلاس کو منعقد کرنے کا سہرا انتظامیہ کے دوستو کو جاتا ہے جن میں حاجی خالد محمود، میاں سرفراز احمد، حاجی محمد اشرف، حاجی ارشد جاوید اور دیگر شامل تھے۔

تبصرہ

Top