منہاج القرآن انٹرنیشنل (دیزیو) اٹلی کے زیر اہتمام قائد ڈے کی تقریب

منہاج القرآن انٹرنیشنل (دیزیو) اٹلی کے زیر اہتمام مورخہ 19 فروری 2011ء بروز ہفتہ بعد نمازعشاء شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 60 ویں سالگرہ کی تقریب اسلامک سنٹر دیزیو میں منعقد ہوئی، جس میں بزرگوں، خواتین، بچے، بچیوں اور نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت چن نصیب نے حاصل کی۔ محمد شبیر، علی حیدر اور بچیوں نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ پروگرام کی نقابت منہاج یوتھ لیگ دیزیو کے صدر چن نصیب نے کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل دیزیو کے ناظم حاجی محمد اشرف نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی شخصیت اور کردار پر روشنی ڈالی۔

علامہ وقاص یونس نے تقریب سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن ہمیں اللہ رب العزت کی بارگاہ میں سجدہ شکر بجا لانا چاہیئے کہ اس نے ہمیں اتنا محبوب قائد عطا فرمایا۔ پروگرام میں شیخ الاسلام کی زندگی کے بارے میں تیار کی گئی ڈاکومنٹری کی ویڈیو سی ڈی بھی دکھائی گئی۔ پروگرام کے اختتام پر منہاج یوتھ لیگ دیزیو کے صدر چن نصیب نے اللہ رب العزت کے حضور دعائیہ کلمات بیان کرتے ہوئے شیخ الاسلام کے آباؤ اجداد، والدین، بھائی محمد جاوید قادری، منہاج القرآن کے وہ رفقاء جنہوں نے تادم وصال پانے تک محبوب قائد کی آواز پر لبیک کہا اور جان کا نذرانہ پیش کیا، جن میں مخدوم تنویر احمد قریشی، محمد اجمل قادری، محمد اشرف اپل، شیخ محمد رفیع اور ڈاکٹر محمود الحسن کنجاہی شامل ہیں کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی۔

سالگرہ کی اس خوبصورت تقریب کو سجانے میں حاجی خالد محمود، حاجی محمد اشرف، ملک محمد فیروز، محمد شبیر، محمد خوشحال، محمد یعقوب، سرمد جاوید، محمد نصیر، محمد عقیل اور محمد عمران نے خصوصی محنت کی۔ تقریب کے اختتام پر شیخ الاسلام کی سالگرہ کی خوشی میں کیک کاٹاگیا۔

رپورٹ : محمد یعقوب، سرمد جاوید

تبصرہ

Top