علامہ اقبال اعظم کا (دیزیو) اٹلی میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے اپنے دورہ اٹلی کے دوران مورخہ 01 جولائی 2011ء بروز جمعۃ المبارک کو منہاج القرآن انٹرنیشنل نارتھ اٹلی، دیزیو میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کیا۔

علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے واقعہ معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر روشنی ڈالی اور پانچ سو یتیم بچوں کی کفالت کے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے فلاحی منصوبہ ’’آغوش‘‘ کی تفصیلات بیان کیں۔ انہوں نے اہلیان اٹلی کو مبارکباد دی کہ جس عظیم فلاحی مقصد کے لئے انہوں نے گذشتہ سالوں میں مالی تعاون کیا تھا وہ اب الحمدللہ مکمل ہو چکا ہے اور تزئین و آرائش کے مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ انہوں نے آغوش میں زیرکفالت بچوں کی کفالت کا تفصیلی طریقہ کار بتایا، اس موقع پر انہوں نے احادیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روشنی میں یتیم کی کفالت کرنے والے کے بارے میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملنے والے اجر و ثواب پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

رپورٹ:نوید احمد اندلسی

تبصرہ

Top