منہاج القرآن انٹرنیشنل انٹرفیتھ اینڈریلشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا کا دورہ اٹلی

مورخہ: 18 جون 2011ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل انٹرفیتھ اینڈ ریلشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا نے Potifical Counail for inter relgius Dialogue کی دعوت پر ویٹی کن سٹی روم کا دورہ کیا۔ آپ کا 6 ماہ کا یہ دورہ اٹلی میں بین المذاہب مکالمہ اور ادیان عالم کی سٹڈی کے سلسلہ میں تھا۔ بین المذاہب مطالعاتی کورس میں دنیا بھر سے منتخب 28 ممالک کے نمائندے شامل تھے جس میں پاکستان سے سہیل احمد رضا نے نمائندگی کی، جو منہاج القرآن کے لیے ایک اعزاز تھا۔ اس کورس میں ہمسایہ ملک ایران کی قم یونیورسٹی کے ڈائریکٹر بھی شریک تھے۔

روم میں 6 ماہ کے قیام کے دوران سہیل احمد رضا نے کورس کے دیگر شرکاء کے ساتھ مختلف عالمی راہنماوں سے ملاقاتیں کیں جو انٹرفیتھ اینڈ ریلشنز کے حوالے سے دنیا بھر میں کام کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ منہاج القرآن انٹرفیتھ اینڈ ریلشنز کے ڈائریکٹر نے Peace Intigiation اور Reconciliation پر کام کرنے والی NGO's کے نمائندوں سے بھی ملے۔

اس دورے کے دوران انہوں نے پوپ بین ڈکٹ کے علاوہ دنیا بھر کے مختلف مذہبی راہنماوں سے ملاقاتوں کے دوران امن عالم اور بین المذاہب کی عالمی صورتحال کے حوالے سے مختلف دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے عالمی قیام امن، بھائی چارے اور بین المذاہب رواداری کے فروغ کے علاوہ بالخصوص انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خلاف شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا عالمی رہنماوں کو پیغام بھی پہنچایا۔ اس سلسلے میں سہیل احمد رضا نے تمام عالمی رہنماوں کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا دہشت گردی کے خلاف عالمی دستاویز فتویٰ بطور تحفہ پیش کیا جس میں پوپ بینی ڈکٹ سرفہرست تھے۔ سہیل احمد رضا اپنا دورہ مکمل کر کے ان دنوں پاکستان واپس پہنچ چکے ہیں۔

تبصرہ

Top