اٹالین عالم دین اور مفسر قرآن محمد ادریس شاذلی کا منہاج خیمہ بستی (اٹلی) کا دورہ

مورخہ: 05 جون 2012ء

اٹلی کے مشہور عالم دین اور مفسر قرآن محمد ادریس شاذلی نے وفد کے ہمرا ہ مورخہ 05 جون 2012 ء کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اٹلی کے زیر اہتمام زلزلہ سے متاثر ہونے والے افراد کے لئے قائم کی گئی منہاج خیمہ بستی کا دورہ کیا۔

محمد ادریس شاذلی نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی اس عظیم کاوش کو سراہا۔ انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دنیا بھر میں اسلام کے اصل چہرے کو روشناس کرانے میں جو محنت کررہے ہیں اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی اور ان کی زیر نگرانی انسانی فلاح وبہبود اور انسانیت کی خدمات کے جذبہ کو پوری دنیا قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے منہاج خیمہ بستی کے قیام کو منہاج القرآن کی اہم کارکردگی قرار دیتے ہوئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

رپورٹ: وقاص ارشد بٹ

تبصرہ

Top