منہاج القرآن کلچرل سنٹر (کارپی، اٹلی) کے زیراہتمام شب برات کی محفل

منہاج القرآن کلچرل سنٹر (کارپی، اٹلی) کے زیراہتمام مورخہ 04 جولائی 2012ء کو شب برات کی محفل منعقد ہوئی جس میں گرد و نواح سے پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ فدا حسین نے حاصل کی، نقابت کے فرائض حاجی امتیاز احمد نے ادا کئے۔ انوار قادری، ندیم احمد اور استاد محمد لطیف نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ منہاج القرآن ساؤتھ اٹلی کے ڈائریکٹر علامہ سید غلام مصطفی مشہدی نے شب برات کے موضوع پر مدلل اور خوبصورت گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شب برات اللہ رب العزت کی رحمت کی رات ہے، ہم سب کو چاہیئے کہ سچی توبہ کریں۔ منہاج القرآن کا پیغام بھی یہی ہے کہ آؤ اپنی آخرت سنوار لو اور سرورکونین محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنے تعلق محبت کو مضبوط کر لو۔ خطاب کے بعد درود و سلام اور صلوۃ التسبیح پڑھی گئی۔ اس کے بعد امت مسلمہ، پاکستان اور شیخ الاسلام کی صحت و تندرستی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ اختتام پر مرد وخواتین میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

رپورٹ: وقاص ارشد بٹ

تبصرہ

Top