منہاج القرآن انٹرنیشنل(ریجوایملیا مودنہ، اٹلی) کی ایگزیکٹو کا اجلاس و محفل نعت

مورخہ: 24 اگست 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل(ریجوایملیا مودنہ، اٹلی) کی ایگزیکٹو کا اجلاس مورخہ 24 اگست 2102ء کو کلچرل سنٹر کارپی میں منعقد ہوا جس کی صدارت حاجی اعجاز احمد خاں (صدر منہاج القرآن ریجوایملیا مودنہ) نے کی۔

اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت شعبان حبیب ڈار نے حاصل کی، حاجی محمد طارق نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔اجلاس کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے تمام شرکاء کی مشاورت سے طے پایا کہ مشن سے وابستہ ہر فرد اپنے گھر میں حلقات درود قائم کریں گے تاکہ درود پاک کی برکت سے لوگوں کے دلوں کو اللہ رب العزت ہدایت بخشے اور وہ اپنے رب کی طرف لوٹ آئیں۔اجلاس میں حاضرین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہر حلقہ کا نگران ان دوسرے لوگوں کے ساتھ ساتھ اپنے اخلاق کو بھی درست کرے اور عوام الناس کے لئے اس کا وجود باعث رحمت بن جائے، کیونکہ منہاج القرآن کا مشن بھی یہی ہے کہ کارکن انسانیت کے لئے رحمت بن جائیں اس کا ہر ہر عمل لوگوں کو آسانیاں فراہم کرے۔اجلاس میں دعوت وتربیت کے عمل کو تیز کرنے کے لئے ناظم دعوت وتربیت نے تربیتی کورس متعارف کرایا جس میں رفقاء کی اخلاقی اور مذہبی تربیت کی جائے گی۔اس کے بعد محفل ذکر ونعت بھی منعقد ہوئی جس سے علامہ غلام مصطفی مشہدی نے خصوصی خطاب کیا۔ اجلاس کے اختتام پر علامہ سید غلام مصطفی مشہدی نے دعا کرائی۔

رپورٹ: وقاص ارشد بٹ

تبصرہ

Top