اٹلی کے شہر ناپولی میں منہاج القرآن کی باقاعدہ تنظیم سازی

مورخہ: 22 اگست 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ اٹلی کے زیر اہتمام ناپولی شہر میں مقامی تنظیم کا باقاعدہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں پہلی مرتبہ باقاعدہ مقامی ایگزیکٹو بنائی گئی۔اس سے قبل ناپولی میں صرف پانچ رکنی کمیٹی قائم تھی۔

اجلاس کی صدارت منہاج القرآن ساؤتھ اٹلی کے صدر اقبال وڑائچ نے کی۔ تلاوت کلام پاک کی سعادت قاری ناصر احمد اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت فیض احمد مغل نے حاصل کی۔اس کے بعد تنظیم سازی کا باقاعدہ آغاز ہوا جس میں باہمی مشاورت سے ڈاکٹر سجاد احمد خان ناپولی(صدر)، سید نوازش علی شاہ(نائب صدر)، محمد صدیق قادری(سینئر نائب صدر)، محمد فیض مغل(ناظم)، محمد بشارت شاکر(نائب ناظم)، محمد عنصر(ناظم مالیات)، حاجی محمد افضل(نائب ناظم مالیات)، ساجد علی(ناظم لائبریری)، سید لیاقت علی شاہ(ناظم دعوت وتربیت)، چودھری شاہد اسلم گجر(ناظم نشرواشاعت)اور ذبیح اللہ(نائب ناظم منہاج مصالحتی کونسل) منتخب ہوئے۔تنظیم سازی کے لئے عبدالجبار اور انور وڑائچ کا کردار مثالی رہا جنہوں نے دن رات محنت کرکے مقامی رفقاء اور وابستگان کو اس مرحلہ کے لئے تیار کیا۔گذشتہ ماہ ظہیر احمد انجم، اقبال وڑائچ اور منشاد احمد گوندل نے بھی ناپولی کے دورے کئے اور منہاج القرآن کو مقامی لوگوں میں متعارف کرایا۔اجلاس میں آریزو سے منشاد احمد گوندل، علی محمد برکاتی اور مچراتا سے صوفی نثار احمد نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے اختتام پر نو منتخب صدر ڈاکٹر سجاد احمد نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور ناپولی میں مشن کے فروغ کے لئے اپنی بھر پور صلاحیتوں کے تحت کام کرنے کا عزم کیا۔

رپورٹ: ظہیر احمد انجم

تبصرہ

Top