اٹلی: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام یوم وصال حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا عقیدت واحترام سے منایا گیا

مورخہ: 27 جون 2015ء

Youm-e-Wisaal Hazrat Khadija tul Kubra Youm-e-Wisaal Hazrat Khadija tul Kubra

منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی کے زیراہتمام مورخہ 27 جون 2015 کو یوم وصال حضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنہا انتہائی عقیدت واحترام سے منایا گیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت احمد علی نے حاصل کی جبکہ مرزا امتیاز اور دیگر دوستوں نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔

اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی کے ڈائریکٹر علامہ وقار احمد قادری نے شان حضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنہا کے عنوان پر گفتگو کرتے ہوئے کہا آپ رضی اللہ عنہا نے خواتین میں سب سے پہلے اسلام قبول کیا، آپ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ اسلام کی ترویج وترقی کے لئے بہت زیادہ مال خرچ کیا۔ آپ کی سیرت ہمیں دین اسلام کی خدمت اور مدد کا درس دیتی ہے۔ پروگرام کا اختتام دعا خیر سے ہوا جس میں ملک پاکستان کی سلامتی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی صحت و تندرستی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ دعا کے بعد شرکاء کے لیے لنگر کا خصوصی انتظام منہاج القرآن ویمن لیگ کی طرف سے کیا گیا۔

رپورٹ: حسن زمان

Youm-e-Wisaal Hazrat Khadija tul Kubra

تبصرہ

Top