اٹلی: منہاج القرآن انٹرنیشنل کی پیس کانفرنس

منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے ذیلی فورم منہاج پیس اینڈ انٹگریشن کے زیراہتمام 25 نومبر 2015ء کو آویلینو شہر میں پیس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مختلف فورمز کے عہدیداران و کارکنان، لوکل باڈیز کے نمائندوں سمیت پاکستانی و اٹالین کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یہ اٹلی میں اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام تھا۔

پروگرام کا مقصد امن عالم اور احترام انسانیت کے جذبے کا فروغ، اور اس سلسلے میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کاوشوں اور دہشت گردی کے خلاف آپ کی خدمات کو اجاگر کرنا تھا۔ اس مقصد کے لیے اٹالین زبان میں ایک ڈاکومینٹری تیار کی گئی جس میں شیخ الاسلام کی شخصیت اور خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے راہنماء محمد وقاص نے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل پوری دنیا میں امن کی داعی تنظیم کے طور پر جانی جاتی ہے۔ کیونکہ منہاج القرآن انٹرنیشنل نے پوری دنیا میں امن، محبت اور علم کے پیغام کو عام کیا ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے گزشتہ چونتیس سال سے انتہا پسندی، تنگ نظری، فرقہ واریت اور دہشت گردی کے خلاف علمی و فکری میدانوں میں بھرپور جدوجہد کی ہے۔ اِنتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف ناقابلِ تردید دلائل و براہین پر مشتمل آپ کا تاریخی فتوی 2010ء سے کتابی شکل میں دستیاب ہے۔ یہ مبسوط فتویٰ اُردو، انگریزی، ہندی اور انڈونیشین زبانوں میں شائع ہوچکا ہے جب کہ عربی، نارویجن، ڈینش، فرانسیسی، جرمن اور اسپینش زبانوں میں زیراشاعت ہے۔ شیخ الاسلام نے ’فروغِ اَمن اور اِنسدادِ دہشت گردی کا اِسلامی نصاب (Islamic Curriculum on Peace and Counter-Terrorism)‘ بھی ترتیب دے کر نہ صرف اُمتِ مسلمہ بلکہ پوری دنیا کو ایک عدیم النظیر اور فقید المثال تحفہ دیا ہے۔

تبصرہ

Top