منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن یورپ کے صدر حاجی ارشد جاوید وڑائچ انتقال کر گئے

تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق اور منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن یورپ کے صدر حاجی ارشد جاوید وڑائچ انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے حاجی ارشد جاوید وڑائچ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا مرحوم نے منہاج القران کئے پلیٹ فارم سے دین اسلام اور انسانیت کی قابل تقلید خدمت کی منہاج القران اپنے ایک عظیم سپوت سے محروم ہو گیا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی دینی و انسانی خدمت کو توشہ آخرت بنائے انکی کی قبر کو جنت کے باغاتات میں سے ایک باغ بنائے۔ میں دعا گو ہوں کہ اللہ سوگوار خاندان کو یہ صدمہ براداشت کرنے کی توفیق دے۔

دریں اثناء چئیرمین سپریم کونسل منہاج القران انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القران ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلی خرم نواز گنڈاپور اور ڈائریکٹر فارن افیئرز جی ایم ملک نے حاجی ارشد جاوید وڑائچ کے انتقال پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ مرکزی قائدین نے اپنی تعزیت میں کہا کہ منہاج القران کے جملہ ذمہ داران، کارکنان، رفیقان اور اندرون بیرون ملک کی تنظیمات اہلِ خانہ کے دکھ میں برابر کی شریک ہیں‎۔

اٹلی میں نماز جنازہ کی ادائیگی

گجرات میں نماز جنازہ

پاکستان میں حاجی ارشد جاوید کی نماز جنازہ گجرات میں 12 جنوری 2019ء کو ادا کی گئی، نماز جنازہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے پڑھائی۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے جنازہ میں شرکت کی۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا تعزیتی پیغام

تبصرہ

Top