اٹلی: نوجوان حضور تاجدارِ کائناتﷺ کے حقیقی سفیر بنیں: پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

Milad Conference in Italy under Minhaj ul Quran

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اٹلی کے شہر کارپی میں میلاد مصطفیٰ ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اُمت محمدیہ کا ہر فرد حضور تاجدارِ کائنات ﷺ کا نمائندہ ہے آپ لوگ اپنے اخلاق، کردار، اعمال، لین دین، امانت دیانت، زبان، الفاظ، نگاہوں اور افعال و کردار میں آقا علیہ السلام کا نمائندہ ہونے کا حق ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کا حصہ بنیں، تحریک منہاج القران پوری دنیا میں حضور تاجدارِ کائنات ﷺ کا پیغام ان کا اسوہ و سیرت پھیلانے میں اپنا کردار ادا کررہی ہے۔ حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی یہ خواہش ہے کہ نوجوان اپنے سیرت و کردار میں حضور ﷺ کی سیرت کا عملی نمونہ بن جائیں اور حضور ﷺ کے دین کی ترویج و اشاعت میں اپنا کردار ادا کریں۔ نوجوان تحریک منہاج القرآن سے جڑتے ہوئے فرقہ واریت سے بلند ہوکر احترام بین المسالک، احترام بین المذاہب، احترام انسانیت، محبت رسول ﷺ، محبت اہلبیت علیہم السلام، محبت صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین، تعظیم اولیاء، لوگوں کی فلاح، اصلاحِ احوال، تصوف اور تعلیمات تصوف کا پیغام گھر گھر لیکر جائیں۔

دین کی خدمت اور ترویج و اشاعت کے لیے کام کرنے سے بڑی خوش نصیبی اللہ نے کائنات میں پیدا ہی نہیں کی۔ اللہ رب العزت ہمیں ساری زندگی اس نوکری پر قائم و دائم رکھے اور ہمیشہ خیر کا پیغام عام کرنے والا بنائے۔

کانفرنس میں چوہری عارف محمود، چوہدری امجد رولیہ، محمد نذیر، وقار احمد قادری، میاں عمران الحق، چن نصیب، سرمد جاوید، احمد جاوید، شاہد حمید و دیگر ذمہ داران و رفقاء و وابستگان اور پاکستانی کمیونٹی سے مرد خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

Milad Conference in Italy under Minhaj ul Quran

Milad Conference in Italy under Minhaj ul Quran

Milad Conference in Italy under Minhaj ul Quran

Milad Conference in Italy under Minhaj ul Quran

Milad Conference in Italy under Minhaj ul Quran

تبصرہ

Top