جہلم: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد

مورخہ: 06 جون 2015ء

تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک و جملہ فورمز تحصیل جہلم کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت احمد نواز انجم مرکزی نائب ناظم اعلیٰ نے کی، جبکہ پروفیسر سلیم احمد چوہدری (ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک جہلم)، قاضی نصیر احمد نقشبندی (ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن جہلم)، پروفیسر شاہد بشیر طاہر (ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن جہلم)، نوید احمد (صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل جہلم) اور چوہدری زبیر الحق (صدر پاکستان عوامی تحریک تحصیل جہلم) نے خصوصی شرکت کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ احسان قادری نے حاصل کی۔ پروگرام میں نقابت کے فرائض محمد حنیف مصطفوی (کوآرڈینیٹر ایم ایس ایم ضلع جہلم) نے انجام دئیے۔

تلاوت و نعت کے بعد پروفیسر شاہد بشیر طاہر (ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن جہلم) نے استقبالیہ پیش کیا۔ بعد ازاں صدر مجلس احمد نواز انجم مرکزی نائب ناظم اعلیٰ نے جہلم کے عظیم کارکنان کی17 جون 2014ء سے لے کر دھرنے کے اختتام تک کی عظیم خدمات اور قربانیوں کو سراہا اور خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے ساتھ آئندہ کے لائحہ سے بھی کارکنان کو آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر تمام کارکنان کو صدر مجلس اور دیگر عہدیداران کے ہاتھوں سے اسناد تقسیم کی گئی۔

علاوہ ازیں منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کی صدر صفیہ رفعت نے ویمن لیگ کی کارکردگی رپورٹ صدر مجلس کو پیش کی جس کو انہوں نے یہ کہہ کر سراہا کہ جب کوئی کام ایک مکمل نظم کے ساتھ کیا جائے تو اُس میں اعلیٰ درجے کا نکھار پیدا ہو جاتا ہے جس کا ثبوت یہ ویمن لیگ کی رپورٹ ہے۔ یہ رپورٹ ایک رنگین BOOK LET کی صورت میں مرتب کی گئی ہے جس میں پچھلے ایک سال کی کارکردگی کو وضح کیا گیا۔ اس کے علاوہ احمد نواز انجم کے ہا تھوں تمام ویمن کارکنان کو اسناد اور بہترین کارکردگی والی تنظیمات کو شیلڈز بھی تقسیم کی گئی۔ صدر ویمن لیگ نے آخر میں ویمن لیگ کے ساتھ تعاون کرنے والے تمام مرد حضرات کا بھی شکریہ ادا کیا۔

پروگرام کے آخر میں قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی بریفنگ جو کارکنان کیلئے ایک سی ڈی کی شکل میں تیار کی گئی ہے بذریعہ پروجیکٹر دیکھائی گئی۔ پروگرام کا اختتام دعائے خیر سے کیا گیا جس کے بعد ریفریشمنٹ کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔

رپورٹ و فوٹو گرافی: زین العابدین ( کوآرڈینیٹر، منہاج القرآن یوتھ لیگ ضلع جہلم)

تبصرہ

Top