منہاج القرآن انٹرنیشنل (نام ڈنگ) کوریا کے زیراہتمام محفل میلاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل (نام ڈنگ سٹی) کوریا کے زیر اہتمام مورخہ 17 اپریل 2011ء بروز اتوار کو محفل میلاد منعقد ہوئی جس کی صدارت منہاج ایشیئن کونسل کے امیر محمد جمیل چودھری نے کی جبکہ منہاج القرآن کے سکالر علامہ غلام ربانی تیمور نے خصوصی خطاب کیا۔

میلاد کانفرنس کا باقاعدہ آغاز حافظ محمد بشیر نے تلاوت کلام پاک سے کیا جبکہ مردان علی قادری اور نوید قادری نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ محفل کی نقابت حافظ محمد انور نے کی۔ علامہ غلام ربانی تیمور نے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منانے کی ترغیب دی اور دلائل سے ثابت کیا کہ آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد منانا جائز ہے بلکہ اللہ رب العزت کی سنت ہے۔

علامہ غلام ربانی تیمور کے خطاب کے بعد حاضرین نے اجتماعی طور پر درود و سلام پیش کیا۔ اختتامی دعا کے بعد جملہ شرکاء کے لئے پرتکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا تھا۔

رپورٹ: محمد فاروق

تبصرہ

Top