ساؤتھ کوریا: منہاج القرآن انچھن سٹی (خواجہ ڈونگ) کے زیر اہتمام عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس

منہاج القرآن انٹرنیشنل انچھن سٹی(خواجہ ڈونگ) ساؤتھ کوریا کے زیر اہتمام مورخہ 09 جنوری 2013ء کو عظیم الشان عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

کانفرنس کا آغاز حافظ عابد بشیرقادری نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔اس کے بعد نعت خوانوں نے آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔نعت خوانوں میں راجہ نوید، صلا ح الدین قادری، اشفاق بھٹی شامل تھے۔ اس کے بعد منہاج ایشیئن کونسل کے امیر محمد جمیل چودھری نے خصوصی خطاب کیا۔انہوں نے اپنے خطاب میں محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ادب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالہ سے مدلل گفتگو کی۔

پروگرام کے اختتام پر درود پاک کا ورد کیا گیااور خصوصی دعا کے بعد شرکاء کانفرنس کو لنگر پیش کیا گیا۔ کانفرنس کو کامیاب بنانے میں حاجی محمد اسحاق قادری، چودھری استخار احمد، امتیاز احمد،امتیاز بٹ اور راجہ مہربان قادری شامل تھے۔

رپورٹ: محمد فاروق

تبصرہ

Top