الحرمین مسجد اور منہاج القرآن اسلامک سنٹر سنگدو، انچھن میں حلقۂ درود کا انعقاد

الحرمین مسجد اور منہاج القرآن اسلامک سنٹر (سنگدو) انچھن میں روحانی ماحول میں حلقۂ درود کا انعقاد کیا گیا، جس میں علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے درود پاک کی فضیلت اور اہمیت پر مختصر اور اثر انگیز خطاب فرمایا۔ اس کے علاوہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالی کا خصوصی خطاب بذریعہ ویڈیو کلپ شرکاء کو سنایا گیا، جس نے پروگرام کو مزید روحانی بنایا۔
اس موقع پر محترم شہزاد علی بھٹی، محترم وشال خالد، محترم محمد یوسف، محترم گلفام ارشد بھٹی، محترم فاروق احمد اور دیگر معزز احباب نے بھی خصوصی شرکت کی اور پروگرام کی رونق میں اضافہ کیا۔ شرکاء نے درود شریف کے اس اجتماع سے نہ صرف روحانی فیض حاصل کیا بلکہ محبتِ مصطفی ﷺ اور اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کا عزم بھی کیا۔












تبصرہ