MPIC کویت کے وفد کی پاکستانی سفارتخانہ کے قانونی مشیر سے ملاقات

مورخہ: 14 جون 2012ء

منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کے وفد نے گذشتہ دنوں اسلامی جمہوریہ پاکستان (کویت) کے قانونی مشیر رجب علی خان عباسی ایڈووکیٹ سے ملاقات کی۔ وفد میں منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کے صدرمحمد جعفر صمدانی اور جنرل سیکرٹری ایم ایچ قریشی کے علاوہ منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے صدر علامہ محمد افضل سعیدی بھی شامل تھے۔

MPIC کویت کے جنرل سیکرٹری ایم ایچ قریشی نے مختصر وقت میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا جامع تعارف کرایا، خصوصا ان کی عالمی برادری اور من حیث المجموع خدمات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی اس متعفن فضا میں شیخ الاسلام کی خدمات، کاوشیں ایک خوشبو کا خوشگوار جھونکا ہیں جو ایک عالم کو معطر کئے ہوئے ہیں۔محترم رجب علی خان نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اتنے مختصر وقت میں اتنی ترقی اور اس پر آشوب دور میں حق کی شمع جلائے رکھنا صرف شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ہی طرہ امتیاز ہے۔ میں ان کی بے شمار خوبیوں سے متاثر ہوں اور ان کی دل سے قدر کرتا ہوں۔ دہشت گردی کے حوالہ سے آپ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کے وفد نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی شہر ہ آفاق کتاب فتویٰ پیش کی۔اس موقع پر کمیونٹی ویلفیئر اتاشی رب نواز بھی موجود تھے۔ انہوں نے منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور اپنے ہرممکنہ تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ مجھے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتب سے علم حاصل کرکے خوشی محسوس ہوگی اور یوں میں ان کا روحانی شاگرد ہونے کا اعزاز بھی حاصل کروں گا۔

رپورٹ: محمد جعفر صمدانی

تبصرہ

Top