منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے زیراہتمام ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے لئے مہم کا آ غاز

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ماڈل ٹاؤن مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن میں ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے لیے 30 روزہ فری میڈیکل کیمپس کا آغاز کر دیا ہے۔ اس کیمپ میں اہل علاقہ سمیت لوگوں کی بہت بڑی تعداد کو جرمنی سے منگوائی گئی فری میڈیسن مفت دی گئی۔

کیمپ کا افتتاح منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر سید افتخار شاہ بخاری نے کیا۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل انوار اختر ایڈووکیٹ، انجینئر افضال غوث، حافظ خرم شہزاد اور مرکزی قائدین بھی ان کے ساتھ تھے۔

افتخار شاہ بخاری نے بتایا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ایسے 3 کیمپ کا مزید اہتمام کرے گی جو منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے مختلف تعلیمی اداروں میں 26 ستمبر 2011ء سے کام کا آغاز کریں گے۔ اس کے علاوہ پورے لاہور میں بھی ڈینگی کے خلاف آگاہی مہم اور فری ادویات فراہم کرنے کے کیمپس لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاونڈیشن نے اس وائرس سے بچاؤ کے لیے پورے لاہور میں سپرے بھی شروع کروا دیا ہے۔ جس میں تحریک منہاج القرآن راوی ٹاؤن سمیت درجنوں ٹیمیں حصہ لے رہی ہے۔ سپرے کرنے والی ٹیمیں اپنی مدد آپ کے تحت گھر گھر جا کر فری سپرے کررہی ہیں۔ اس تمام مہم کے انچارج منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے نائب ناظم حافظ خرم شہزاد ہوں گے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top