ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا دل پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ شاکرہ چوہدری

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سسٹرز پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام پاکستان میں رائج عوام دشمن انتخابی نظام کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اور ظالمانہ نظام انتخاب کے خلاف نعرے لگائے گئے۔ اس ریلی کی قیادت ناظمہ ایم ایس ایم سسٹرز پنجاب یونیورسٹی محترمہ سدرہ جبین نے کی، جبکہ مہمان خصوصی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سسٹرز محترمہ شاکرہ چوہدری صاحبہ تھی۔ اس ریلی میں طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (طالبات) کی صدر شاکرہ چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ انتخابی نظام کے بت کدے میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی آمد کے اعلان سے ارتعاش پیدا ہو گیا۔ کرپشن، برادری ازم، غنڈہ گردی، وننگ ہارسز اور ایک حلقے پر کروڑوں کے خرچ پر کھڑا نظام انتخاب زمین بوس ہونے کا آغاز 23 دسمبر کو ہو جائے گا۔ 23 دسمبر مستحکم اور خوشحال پاکستان کی تکمیل کیلئے بنیاد ثابت ہو گا۔ ڈاکٹر طاہر القادری مینار پاکستان میں قومی ایجنڈے کا اعلان کر کے پوری قوم کو لائحہ عمل دیں گے۔ پرامن جمہوری تبدیلی ہی پاکستان کے مسائل کا حل ہے اور ڈاکٹر طاہر القادری تبدیلی کے حقیقی ایجنڈے کے ساتھ وطن واپس تشریف لا رہے ہیں۔ ان کا دل پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے، عوام کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کیلئے وہ چند دن بعد ان میں موجود ہوں گے۔ کرپٹ نظام انتخاب جسد پاکستان کیلئے کینسر ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری اسکی سرجری کیلئے آ رہے ہیں۔

وہ پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس میں نظام انتخاب کے خلاف طالبات کی طرف سے نکالی گئی ریلی سے خطاب کر رہی تھیں۔اس موقع پر سدرہ جبیں، سدرہ کرامت، قرۃ العین اور ملکہ صباء بھی موجود تھیں۔ شاکرہ چوہدری نے کہا کہ 23 دسمبر، 23 مارچ کی طرح پاکستان کی سیاسی تاریخ میں امر ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان پر تمام مذہبی سیاسی جماعتوں کے قائدین کو دعوت دی جائے گی۔ ہم الیکشن کے نہیں نظام انتخاب کے خلاف ہیں اور 23 دسمبر کو لاکھوں طالبات مینار پاکستان گراؤنڈ پر پاکستانی قوم کے مسیحا کے استقبال کیلئے موجود ہوں گی۔

اس سے متعلقہ اخباری تراشے ملاحظہ کرنے کے لئے کلک کریں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top