متاثرین سیلاب میں راشن کی تقسیم اور فری میڈیکل کیمپ

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام متاثرین سیلاب کی امداد کے سلسلہ میں 5 ستمبر کو موضع چوڑا راجپوتاں، نارووال روڈ مریدکے میں تقریب منعقد ہوئی جس میں راشن اور کپڑے تقسیم کیے گئے۔ تقریب میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ، نائب ناظم تحریک منہاج القرآن پنجاب قاری ریاست علی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر خرم شہزاد، تحصیل ناظم تحریک منہاج القرآن صفدر آباد حاجی طارق محمود عاجز نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے عہدیداران نے 100 متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا۔ راش اور کپڑوں کے پیک بنائے گئے تھے، فی پیک 10 کلو آٹا، گھی، چاول، سویاں، چائے، نمک، چینی، صابن، کپڑے (مردانہ، زنانہ، بچگانہ ایک ایک سوٹ) پر مشتمل تھا۔

اس موقع پر متاثرین سیلاب کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا، جس میں 354 مریضوں کے چیک اپ کے بعد فری ادویات فراہم کی گئیں۔

تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر MWF سید امجد علی شاہ نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے ہم وطنوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ہمیشہ سے اپنا کردار ادا کر رہی ہے اور کرتی رہے گی۔

کیمپ کے انعقاد میں ڈاکٹر محمد اشفاق، تنویر احمد قادری، ناصر محمود، حاجی طالب حسین، ڈاکٹر عزیز احمد، رانا سعید رفیق، محمد امجد قادری، محمد شفیق مغل اور دیگر کارکنان نے بھرپور تعاون کیا۔

رپورٹ (محمد احمد معین)

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top