لاہور: شیخ الاسلام کی منہاج القرآن علماء کونسل کے عہدیداران اور دورہ حدیث کے طلبہ سے ملاقات

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن علماء کونسل کے عہدیداران، علماء کرام اور جامعہ نعیمیہ و جامعہ نظامیہ کے دورہ حدیث کے طلبہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شیخ الاسلام نے تلقین کی کہ تحقیق کے اس دور میں قرآن و حدیث سے اپنا رشتہ پختہ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ بلند پایہ محدث تھے، ان کے فتاویٰ رضویہ کے علاوہ اعتقادی فتاویٰ جات قرآن و سنت کا مجموعہ ہیں۔ اعتقاد کا ثبوت صرف قرآن و سنت سے ہوتاہے اس کے علاوہ کوئی تیسرا ماخذ نہیں، جبکہ فقہی فتاویٰ جات کے لیے دیگر ماخذ سے بھی استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

شیخ الاسلام نے اپنی 42 کتابوں پر مشتمل اربعینات کے حوالے سے گفگتو کرتے ہوئے کہا کہ علماء کرام اور طلبہ کی آسانی کے لیے ہر موضوع پر ایک کتاب مرتب کر کے بنیادی ماخذ سے عملی ذخیرہ تیار کیا ہے۔ علماء کرام اپنی مساجد میں کم از کم دو نمازوں کے بعد المنہاج السوی یا ہدایۃ الامہ سے درس دیں۔ معاشرہ اصلاح اور تعلیم و تربیت کے لیے علماء کا منتظر ہے۔ علماء نے معاشرے کے علمی اور تربیتی معیار کو بہتر بناکر باشعور افراد پیدا کرنے ہیں۔

منہاج القرآن علماء کونسل کے مرکزی ناظم علامہ میر محمد آصف اکبر قادری نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو منہاج القرآن علماء کونسل کی تنظیمی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور نئے مرکزی صوبائی اور زونل عہدیداران کا تعارف کروایا۔ شیخ الاسلام نے میر محمد آصف اکبر قادری اور انکی تمام مرکزی، زونل، ضلعی اور تحصیلی ٹیم کو مختصر وقت میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر مبارکباد دی۔ شیخ الاسلام سے ملاقات کرنے والے منہاج القرآن علماء کونسل کے عہدیداران میں مرکزی ناظم نشرواشاعت علامہ محمد بدر الزماں قادری، مرکزی ناظم تربیت علامہ ڈاکٹر مسعود احمد مجاہد، مرکزی ناظم رابطہ علامہ صاحبزادہ محمد حسین آزاد، مرکزی ناظم مساجد و مدارس علامہ محمد عثمان سیالوی، منہاج القرآن علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صدر علامہ سعید احمد فاروقی، ناظم مفتی مطلوب احمد سعیدی، شمالی پنجاب کے صدر مفتی غلام اصغر صدیقی، ناظم مولانا احمد رضا قادری، ناظم تربیت مفتی خلیل احمد قادری سنٹرل پنجاب کے صدر مولانا محبوب احمد صدیقی، ناظم حافظ طاہر ضیاء، نائب صدر علامہ عزیز الحسن اعوان، ناظم تربیت علامہ سید علی عابد مشہدی، ناظم مساجد و مدارس علامہ محمد سعید رضوی، منہاج القرآن علماء کونسل لاہور کے صدر علامہ سید امداد حسین شاہ، ناظم مولانا محمد خلیل حنفی شامل تھے۔

تبصرہ

Top