تحریک منہاج القرآن لاہور پی پی 144 کے زیراہتمام درس عرفان القرآن

minhaj ul quran

تحریک منہاج القرآن لاہور پی پی 144 شاہدرہ ٹاؤن کے زیراہتمام درس عرفان القرآن منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلیٰ سنٹرل پنجاب رانا محمد ادریس قادری اور منہاج القرآن لاہور کے صدر علامہ رانا نفیس حسین قادری نے خطاب کیا۔ اس موقع پر درس عرفان القرآن میں کثیر تعداد میں خواتین اور مردوں نے شرکت کی۔

رانا محمد ادریس قادری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید اللہ تعالیٰ اور آقا علیہ السلام دو محبوبوں کا کلام ہے، لہذا محبت کا عالم یہ ہونا چاہیے کہ ہمیں قرآن کے ساتھ اپنا عملی تعلق مضبوط بنانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ قرآن مجید کی تلاوت افضل عبادات میں سے ہے، اس لیے ہمیں قرآن اور قرآن سے رشتہ مضبوط کرنے کے لیے قرآن مجید کی تلاوت کو روزانہ کا معمول بنانا ہوگا۔ اس کے لیے قرآن مجید کا پیغام ہر گھر تک پہنچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

آخر میں علامہ رانا محمد ادریس قادریس نے رانا نفیس حسین صدر منہاج القرآن لاہور، علامہ احسن اویس ناظم دعوت لاہور، ضلعی صدر ڈاکٹر قاسم، ضلعی ناظم قاری ظفر، اقبال نور سرپرست منہاج القرآن شاہدرہ پی پی 144 کے صدر رانا اصغر، ناظم نعمان جاوید اور انکی پوری ٹیم کو دروسِ عرفان القرآن شروع کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

پروگرام میں ایوب باکسر کی دو صاحبزادیوں کے پنجاب لیول پر گولڈ میڈل حاصل کرنے پر پی پی 144 کی طرف سے رانا محمد ادریس قادری کے ہاتھوں سے انہیں تحائف دیئے گئے۔ اس موقع پر منہاج القرآن کے نئے رفقاء اور تاحیات رفیق بننے پر انہیں اسناد بھی دی گئیں۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top