ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب

مورخہ: 17 مارچ 2023ء

زکوٰۃ کے ناقص نظامِ تقسیم کی وجہ سے غربت بڑھ رہی ہے
78 فیصد ملکی آبادی انتہائی غریب ہے، جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب

Dr Hassan Qadri Adressing jumma

لاہور(17 مارچ 2023ء)منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹرحسین محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں جمعۃ المبارک کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زکوٰۃ کے ذریعے مستحقین کو کاروبار کروائیں اور انہیں زکوٰۃ لینے کی بجائے دینے والا بنائیں۔ زکوٰۃ کی ادائیگی کا بنیادی اسلامی تصور غربت کا خاتمہ ہے مگر غربت کم ہونے کی بجائے بڑھ رہی ہے۔

78 فیصد ملکی آبادی انتہائی غریب اور اس کی ماہانہ آمدن 40 ہزار سے کم ہے۔ مہنگائی اور گرانی بہت بڑھ چکی اور ایسے حالات میں رشوت ستانی اور بدعنوانی کے دروازے کھلتے ہیں۔اسلام کے معاشی تصور میں زکوٰۃ، خیرات، صدقات، مواخات اور انفاق فی سبیل اللہ کو بڑی اہمیت حاصل ہے اس کا مقصد اپنے ضرورت مند بھائیوں کی مدد ہے۔

انہوں نے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے کہ زکوٰۃ اس طرح دو کے دوسرے کو غنی کر دو یعنی اُسے اپنی زکوٰۃ میں سے اتنا دو کہ وہ خود کمانے والا بن جائے۔ صاحب حیثیت لوگ پانچ، پانچ سو، ایک، ایک ہزار یا چند ہزار روپے بانٹتے ہیں اس رویے کی وجہ سے ہم مستقل بھکاری بنارہے ہیں۔ اس طرح تو کوئی بھی اپنے پاؤں پر کبھی بھی کھڑا نہیں ہو سکے گا جبکہ زکوٰۃ کی ادائیگی کا بنیادی مقصد ہی خود انحصاری ہے۔

اپنی زکوٰۃ سے کسی کو رکشہ لے کر دیں،کسی کو چھوٹا سا کاروبار کروا دیں تاکہ وہ باعزت طریقے سے اپنی اور اپنے خاندان کی کفالت کر سکے، کسی طالب علم کے تعلیمی اخراجات اپنے ذمہ لے لیں تاکہ کوئی غریب بچہ اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے سوسائٹی پر بوجھ بننے کی بجائے سوسائٹی کا بوجھ اٹھانے کے قابل ہو جائے۔ زکوٰۃ کی اس انداز سے تقسیم سے بتدریج غربت کم ہو گی۔ سب سے زیادہ مستحق آپ کے عزیز و اقارب، دوست احباب اور گلی محلہ کے لوگ ہیں۔

جو مستحقین پر خرچ کرتا ہے اللہ اس پر خرچ کرتا ہے۔ صدقہ کی بہت فضیلت ہے یقینا اس میں کوئی ایسی حکمت ہے جسے اللہ بہتر جانتا ہے۔ صدقہ دینے والوں کو ضمانت دی گئی ہے کہ وہ کبھی غریب نہیں ہوں گے۔ صدقہ انسان کو بری موت سے بچاتا ہے۔ صدقہ سے عمر بڑھتی ہے اور انسان مصیبتوں سے بچتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اسلامی ممالک کے دولت مند احباب اخلاص نیت کے ساتھ اللہ کی رضا کے لئے صدقات و خیرات کی درست تقسیم کا نظام وضع کر لیں تو عالم اسلام کے ممالک کا کوئی فرد غریب نہ رہے۔

Dr Hassan Qadri Adressing jumma

Dr Hassan Qadri Adressing jumma

Dr Hassan Qadri Adressing jumma

Dr Hassan Qadri Adressing jumma

تبصرہ

Top