مظہر محمود علوی کی حیدر آباد اور بٹھورو سجاول میں میلاد النبی ﷺ کانفرنس میں شرکت و خطاب

Mehfil e Milad conference

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ برائے صوبہ سندھ مظہر محمود علوی نے حیدر آباد اور بٹھورو سجاول میں میلاد کانفرنس میں شرکت و خطاب کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نائب ناظم اعلیٰ نے کہا کہ حسنِ مطلق نے اَزل سے اِس کائنات کو اِس قدر دِل کش و رَعنا اور حسن و جمال کی جلوہ آرائیوں کا مرقع بنایا ہے کہ اس کے جاذبِ نظر ماحول میں اِنساں بے اِختیار گم ہو جاتا ہے۔ عالمِ آفاق کے خارجی مظاہر قدم قدم پر دامن کشِ دل ہوتے ہیں۔ اگر چشمِ بصیرت سے دیکھا جائے تو اِن مظاہرِ کائنات کی اَصل نورِ محمدی ﷺ ہے جو اَمرِ کُنْ کا نقشِ اَوّل ہے۔ ربِ کائنات نے اپنے حبیبِ مکرّم سیدنا محمد مصطفیٰﷺ کو اپنی ذات کا مظہرِ کامل بنا کر کائنات میں مبعوث فرمایا ہے۔ آپ ﷺ کے میلاد کی خوشی میں ضیافت کرنا، صدقہ و خیرات کرنا، روشنیوں کا اِہتمام کرنا، قمقمے روشن کرنا، مشعل بردار جلوس نکالنا اور دل کھول کر خرچ کرنا بارگاہِ اِلٰہی میں مقبول اور اُس کی رضا کا باعث ہے۔ اُمتی حضور ﷺ کی ولادت پر خوش ہوں گے تو اﷲ تعالیٰ اُن سے خوش ہوگا۔

میلاد کانفرنسز میں سید علی محمد شاہ قادری سمیت تحریک منہاج القران کے جملہ فورمز کے قائدین و کارکنان اور عاشقانِ مصطفیٰ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

Mehfil e Milad conference

Mehfil e Milad conference

تبصرہ

Top