پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج یونیورسٹی لاہور کے پروٹوکول آفیسر طیب اسلم کی والدۂ محترمہ کی نمازِ جنازہ پڑھائی

منہاج یونیورسٹی لاہور کے پروٹوکول آفیسر محترم طیب اسلم کی والدهٔ محترمہ کی نمازِ جنازہ جامع المنہاج، ٹاؤن شپ لاہور میں ادا کی گئی۔ نمازِ جنازہ کی امامت ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور و صدر منہاجُ القرآن انٹرنیشنل، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کی۔
پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مرحومہ کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور بلندیِ درجات کی دعا فرمائی اور طیب اسلم سمیت دیگر عزیز و اقارب سے اظہارِ تعزیت کیا۔
نمازِ جنازہ میں منہاج یونیورسٹی لاہور کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر خرم شہزاد، میاں زاہد اسلام، میجر (ر) سلمان، کرنل (ر) مبشر اقبال، احسن، ارشاد، ڈاکٹر محمد طیب، قاری خالد حمید کاظمی، علامہ عباس نقشبندی، راشد حمید کلیامی، شکیل احمد طاہر، حسن فاروق، محمد طیب ضیاء، دیگر فیکلٹی ممبران، منہاجُ القرآن انٹرنیشنل کے رہنماؤں، آغوش اور تحفیظُ القرآن کے اساتذۂ کرام، تحفیظُ القرآن و آغوش کمپلیکس کے طلباء، اور مرحومہ کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔
تمام شرکاء نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب، مغفرت، بلندیٔ درجات اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
















تبصرہ