تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ذکر حسین علیہ السلام کانفرنس

تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ذکر امام حسین علیہ السلام کانفرنس حماد اکیڈمی میں منعقد ہوئی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور منقبت امام عالی مقام سے ہوا۔ کانفرنس سے ملک اسلم حماد صدر تحریک منہاج القرآن، رانا محمد ظاہر ناظم تحریک منہاج القرآن، چودھری عبدالغفار سنبل، قاری اللہ دتہ مہروی، عبد القیوم غوری اور عابد جوئیہ نے خطاب کیا۔

مقررین نے فلسفہ شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ پر روشنی ڈالی۔ بعد ازاں ملٹی میڈیا پروجیکٹر کے ذریعے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب بعنوان شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ سنوایا گیا۔ کانفرنس میں موجود سینکڑوں نوجوان شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کے واقعات سن کر دھاڑیں مار مار کر روتے رہے۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ واقعہ کربلا حق و باطل کے درمیان واضح فیصلہ تھا جس میں نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لازوال قربانیوں کی بے مثال داستان رقم کی۔

واقعہ کربلا سے پہلے ہی امام حسین علیہ السلام کی تربیت رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تکمیل سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے کردی تھی۔ شہادت امام حسین علیہ السلام سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ایک زریں باب ہے۔ بدبخت یزیدی فوج نے مظالم کی انتہا کردی مگر حسین علیہ السلام کے جانثار ساتھیوں نے بھی وفاؤں کی انتہا کردی۔

آج بھی اگر ہم چاہتے ہیں کہ اسلام کو پھر سے عروج ملے تو کردار حسین کو پھر سے زندہ کرنا ہوگا۔ کانفرنس میں سابق یونین ناظم حاجی ملک غلام نازک آرائیں، اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ، خواجہ رفیق صدیقی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، ممتاز شیعہ رہنما سید منظور حسین شاہ، حاجی ملک سلطان آرائیں، خلیل احمد، سید مدثر بخاری، خواجہ احمد اور عامر، زاہد، اویس کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کے موضوع پر کیے گئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطابات کی سی ڈیز اور بکس کا سٹال بھی اس موقع پر لگایا گیا۔

تبصرہ

Top