تحریک منہاج القرآن لودھراں میں درس عرفان القرآن کمیٹی کی تشکیل

مورخہ: 18 مارچ 2011ء

تحریک منہاج القرآن لودھراں بستی غریب آباد، چھمب موڑ میں ماہانہ درس عرفان القرآن کا انعقاد کروانے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی۔ جس کے لئے ایک اہم اجلاس صدر تحریک منہاج القرآن لودھراں ملک اسلم حماد کی زیر صدارت ہوا جس میں مقامی عہدیداران نے شرکت کی۔ ناظم تحریک منہاج القرآن رانا محمد ظاہر اور صدر ملک اسلم حماد نے اراکین کے مشورے سے درس عرفان القرآن کمیٹی کے عہدیداران کا انتخاب کیا۔ یاد رہے کہ پنجاب کی دوسری بڑی کچی آبادی بستی غریب آباد چھمب موڑ میں کامیاب درس عرفان القرآن کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد رشید علامہ نصیر احمد بابر باقاعدگی سے ماہانہ درس عرفان القرآن دے رہے ہیں۔

درس عرفان القرآن کمیٹی کے صدر علامہ محمد حبیب، تشہیری کمیٹی میں ملک فدا حسین، حافظ محمد کاظم، رضوان فاروقی، عامر خاں، پنڈال کمیٹی میں سیف الرحمان، ساؤنڈ کمیٹی میں حکیم اقبال فیضی، لائٹنگ کمیٹی میں محمد ظفر، اسٹال کمیٹی میں محمد بلال، حافظ محمد صادق، ممبر شپ کمیٹی میں ملک فدا حسین، مالیاتی کمیٹی میں ملک کامران تاج، رابطہ کمیٹی میں محمد حبیب، محمد اصغر شاہ، اسٹیج کمیٹی میں حکیم اقبال فیضی، استقبالیہ کمیٹی میں ڈاکٹر رانا اشفاق حبیب اور محمد اصغر شاہ منتخب ہوئے۔ پروگرام کے آخر میں ملک پاکستان کے استحکام اور تحریک منہاج القرآن کے عروج اور ترقی کے لیے دعا کی گئی۔

تبصرہ

Top