تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام 72 واں درس عرفان القرآن

مورخہ: 12 جون 2011ء

تحریک منہاج القرآن لودھراں کے سلسلہ وار درس عرفان القرآن کی 72 ویں نشست کا انعقاد 12 جون 2011ء کو کیا گیا۔ قاری منیر نے تلاوت کلام مجید سے پروگرام کا آغاز کیا جبکہ درود و سلام قاری عبدالقیوم غوری، کاشف بشیر اور رومان رشید نے پیش کیا۔ پروگرام میں نقابت کے فرائض رانا محمد ظاہر نے سر انجام دیے۔ تقریب میں حاجی عزیز بھٹی، رانا اشرف علی، ملک سلطان، سلیم جمال غوری، ملک ابراہیم، ملک نازک ارائیں سابق سٹی ناظم، ملک احمد بخش اور قاری نذیر کے علاوہ مرد و خواتین کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

درس عرفان القرآن سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد رشید علامہ محمد فیاض بشیر قادری نے کہا کہ اسلام ظاہری جبکہ ایمان باطنی پاکیزگی کا نام ہے۔ ایمان اللہ تعالی سے ٹوٹ ٹوٹ کر محبت کرنے کا نام ہے۔ محبت الہی کا تقاضا ہے کہ مومن اللہ کے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے شدید محبت کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بد قسمتی سے آج لوگ اسلام کے ظاہری اعمال کو بڑی اہمیت دیتے ہیں جبکہ ایمان کو وجود دینے والی محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یکسر نظر انداز کر کے گمراہ کن خوش فہمی میں مبتلا ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مسلمانوں کو یہی سبق یاد دلانے میں دن رات مصروف ہیں کہ شجر ایمان کی حفاظت صرف محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہی ممکن ہے۔ اس لیے ہر مسلمان کو دامن مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے لپٹ جاناہوگا۔ کیونکہ صرف اہل ایمان کو ہی جنت کی بشارت دی گئی ہے۔

درس عرفان القرآن کے انتظامات کو حتمی شکل دینے میں ملک اسلم حماد صدر تحریک منہاج القرآن لودھراں، ناظم رانا محمد ظاہر، ناظم دعوت ملک عابد جوئیہ، ملک عمر فاروق، مرزا ارشد، مرزا اسلم، نادر بھٹی، ملک صداقت، راشد بھٹی، اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ، اسماعیل مہرآبادی، ملک احمد یار چنڑ، ملک طارق، ملک اختر اور احسان اللہ چوھدری نے اہم کردار ادا کیا۔ ایم ایس ایم اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کی ٹیموں نے درس عرفان القرآن کی سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیے۔ پروگرام کے آخر میں ملک پاکستان کے استحکام کے لیے دعا کی گئی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top