تحریک منہاج القرآن لودہراں کی تنظیم نو

مورخہ: 16 جون 2011ء

تحریک منہاج القرآن لودہراں کی تنظیم نو کر دی گئی ہے جس میں ملک اسلم حماد صدر اور رانا محمد ظاہر ناظم منتخب ہو ئے ہیں، دیگر عہدیداران میں چودھری عبدالغفار نائب سرپرست اور ناظم مالیات، رانا اشرف علی خان سینئر نائب صدر، ملک فیض بخش آرائیں نائب صدر، حاجی عزیز بھٹی نائب صدر، حاجی ملک سلطان آرائیں نائب صدر، پروفیسر جہانزیب ناظم نشر و اشاعت، خواجہ رفیق صدیقی ناظم تعلقات عامہ، اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ ناظم ویلفیئر، علامہ اسماعیل مہرآبادی ناظم تربیت، ملک انور ناظم امور خواتین، ملک عمر فاروق ناظم ممبر شپ، عابد جوئیہ ناظم دعوت ملک اور سید نورالحسن شاہ ایڈووکیٹ پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی صدر شامل ہیں۔

تقریب کی صدارت راؤ محمد اسحاق صوبائی نائب امیر نے کی جبکہ صوبائی نائب ناظم چودھری قمر عباس مہمان خصوصی تھے، علاوہ ازیں صوبائی نائب ناظم دعوت علامہ نصیر بابر نے پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔

تقریب کی نقابت رانا محمد ظاہر نے کی جبکہ علامہ اسماعیل نے تلاوت اور نعت شریف کاشف بشیر نے پیش کی۔ پروگرام میں گزشتہ دو سالوں کی کارکردگی رپوٹ پیش کی گئی۔ ملک اسلم حماد نے کہا ہم نے مرکز کی جانب سے دیئے گئے تمام اہداف کو حاصل کرنے کی بھر پور کوشش کی ہے۔ لودہراں میں اس وقت دس مقامات پر باقاعدگی سے دروس عرفان القرآن جاری ہیں۔ تحصیل لودھراں پاکستان کی واحد تحصیل ہے جہاں سب سے زیادہ دروس عرفان القرآن ہو رہے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں حلقہ ہائے درود جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تحریک کی نظامت ممبر شپ کے ذریعے زیادہ سے زیادہ لوگ مشن میں شامل ہو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا تحریک منہاج القرآن لودھراں کے پروگرامز کو نمایاں کوریج بھی دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن لودھراں گزشتہ دو سالوں سے سات روزہ دروس عرفان القرآن میں مسلسل پہلی پوزیشن حاصل کر رہی ہے۔ کروڑوں روپے مالیت کی زمین منہاج القرآن اسلامک سنٹر کے لیے حاصل کر لی ہے۔ تحصیل کی تمام یونین کونسلوں میں تنظیم سازی مکمل کر لی گئی ہے۔ گزشتہ چھ سالوں سے ستر سے زائد ماہانہ دروس عرفان القرآن منعقد رکھنے کا بھی اعزازحاصل ہے۔ حالیہ سیلاب کے متاثرین کے لیے لاکھوں روپے کے عطیات اکھٹے کیے گئے۔

ناظم مالیات چودھری عبدالغفار نے کہا کہ ہم نے لاکھوں روپے کی خطیر رقم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں پرخرچ کی۔

صوبائی نائب ناظم چودھری قمر عباس نے خدمت دین کے موضوع پر خطاب کیا۔ جس میں انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ قومی شعور کی بیداری میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے اپنی نگرانی میں نئی تنظیم سازی مکمل کی۔ آخر میں نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی گئی۔ پروگرام کا اختتام علامہ نصیر بابر کی خصوصی دعا سے ہوا۔

تبصرہ

Top