تحریک منہاج القرآن سوئی والا کے زیراہتمام سالانہ محفل نعت

مورخہ: 27 جون 2011ء

تحریک منہاج القرآن سوئی والا کے زیراہتمام سالانہ محفل نعت و درس عرفان القرآن کا اہتمام کیا گیا۔ صدر تحریک منہاج القرآن ملک اسلم حماد نے بڑے قافلے کے ساتھ پروگرام میں شرکت کی۔ انہوں نے پروگرام میں اپنے مخصوص انداز میں نعت خوانی بھی کی۔ ان کے علاوہ محفل نعت میں قاری عبدالقیوم غوری، ملک اسلم حماد، ملک غلام نازک موتھا اور ملک پاکستان کے معروف نعت خواں شہباز قمر فریدی نے بھی بارگاہ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں مدح سرائی کی۔

پروگرام میں علامہ نصیر بابر نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام ایک ایسا رنگ ہے، جو اس رنگ میں رنگ جائے، وہ ایمان، امن اور فلاح پاجاتا ہے۔ اس سلسلے میں تحریک منہاج القرآن بندوں پر اللہ کے رنگ چڑھانا چاہتی ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اس وقت امت مسلمہ میں روحانی سرپرستی میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں اہل اللہ کی صحبت کے بغیر اللہ کے رنگ مل نہیں سکتے۔ اس لیے آج ہمیں اولیاء کرام کی تعلیمات کو عملی طور پر عام کرنا ہوگا۔

پروگرام کے دوسرے حصہ میں علامہ محمد شکیل ثانی نے "معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم" کے حوالے سے پر مدلل خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے مخصوص انداز خطابت سے حاضرین کے دل موہ لیے۔ اس پروگرام کی نقابت کے فرائض رانا محمد ظاہر ناظم تحریک منہاج القرآن نے سرانجام دیئے۔

پروگرام کو کامیاب بنانے میں چودھری سیلم جمال، چودھری عبدالغفار سنبل، ملک عابد جوئیہ، ملک سلطان، چودھری تنویر، خواجہ احمد، اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ، حاجی شبیر جمال، حاجی امین غوری، رانا لقمان، رانا عثمان، نے اہم کردار ادا کیا۔

پروگرام میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب و سی ڈیز کا ایک بہت بڑا سٹال بھی لگایا گیا۔ پروگرام کا باقاعدہ اختتام نماز فجر سے پہلے اختتامی دعا سے ہوا۔

تبصرہ

Top