تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام چک مجاہد آباد جمال میں دروس عرفان القرآن

مورخہ: 29 اگست 2011ء

تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام چک مجاہد آباد جمال میں تین روزہ دروس عرفان القرآن کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت پیر سید عاشق حسین شاہ بخاری نے کی جبکہ مہمانان خصوصی صدر تحریک منہاج القرآن لودہراں ملک اسلم حماد، ناظم تحریک منہاج القرآن لودہراں رانا محمد ظاہر، نائب سرپرست لودہراں چودھری عبدالغفار سنبل، ناظم حلقہ ہائے درود لودہراں قاری عبدالقیوم غوری تھے۔ پروگرام میں کثیر تعداد میں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔

دروس قرآن کے تیسرے روز علامہ نصیر بابر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توبہ گنہگار کو محبوب خدا بنا دیتی ہے۔ توبہ اگر وسیلہ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مانگی جائے تواسکی قبولیت یقینی ہوجاتی ہے۔ ماہ صیام کی آخری گھڑیاں نزول رحمت کی گھڑیاں ہوتی ہیں اس لیے گنہگار کو خاص طور پر ان لمحات سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ اولیاء و صالحین بھی رب کی بارگاہ میں اپنے آپ کو گنہگار بنا کر پیش کرتے کیونکہ وہ جانتے تھے کہ رب کو گنہگار بہت پیارے ہیں، اللہ رب العزت تائب کے گناہوں کو نیکیوں میں بدل دیتا ہے۔ انہوں کہا کہ آج دل کو سیاہ کرنے والی آفات و بلیات عام ہوگئی ہیں اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے گناہوں کو دھونے کے لیے منہاج القرآن کو امت کا دھوبی گھاٹ قرار دیا ہے۔ آج مسلم نوجوان کا فرض ہے کہ وہ تحریک منہاج القرآن کی دعوت پر لبیک کہیں اور اپنی جوانی کی حفاظت کا اہتمام کرے۔

پروگرام کو کامیاب بنانے میں سید صداقت مختیار بخاری، سید نزاکت بخاری، ملک اعظم مہروی، عبدالقادر ساجد، ملک گل محمد، الطاف شاہد، تاجدار بخاری اور حافظ عالم شیر نے اہم کردار ادا کیا۔ پروگرام کے آخر میں علامہ نصیر بابر نے رقعت انگیز دعا کروائی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top