تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام میلاد ریلی

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری امت مسلمہ کو گنبد خضرا کے سائے تلے جمع کرنا چاہتے ہیں۔ وہ نوجوان نسل کے دلوں میں عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شمع روشن کر کے انکی جوانیوں کا تحفظ کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار منہاج القرآن یوتھ لیگ پاکستان کے مرکزی نائب صدر چودھری امجد حسین جٹ نے میلاد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دل میں پوری امت کا درد کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے۔ وہ پوری دنیا میں اتحاد امت کے لیے اسلام کا پیغام امن عام کررہے ہیں۔

ریلی کی قیادت پیر سید فضل حسین شاہ بخاری سرپرست تحریک منہاج القرآن لودہراں نے کی جبکہ دیگر قائدین میں راؤ محمد اسحاق، ملک اسلم حماد، چودھری عبدالغفار، امجد حسین جٹ، شیخ افتخارالدین تاری، مجید ناشاد، ملک گلزار کاوش، مہدی حسن غوری، الحاج ملک حافظ شیر محمد، ملک سلطان، ملک غلام نازک آرائیں، چودھری محمد اسلام دھنوٹ والے، ملک احمد بخش پولٹری فارمر، سلیم جمال غوری، رانا اشرف خاں، رانا محمد ظاہر، اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ، جہانزیب چودھری، ملک فیض بخش شامل تھے۔ اس ریلی میں نقابت کے فرائض رانا محمد ظاہر اور اللہ دتہ مہروی نے سرانجام دیے جبکہ ملک اسلم حمادریلی میں شامل ہونے والے ہر قافلے کو خوش آمدید کہتے رہے۔

ریلی اڈہ پرمٹ سے شروع ہوئی جہاں شرکاء موٹر سائیکلوں، کاروں اورسائیکلوں پر سوار تھے۔ شرکاء سارے راستے درودوسلام کا ورد کرتے رہے اور آمد مصطفی مرحبا مرحبا کے نعرے بلند کرتے رہے۔ اڈہ پرمٹ پر پل بہشتی، ہٹی موٹن مل، سالصدر، گیلے وال، سگواں لاہوری،  کلو والا سے موٹر سائیکل سوار سیکڑوں کی تعداد میں شریک ہوئے۔ جب ریلی پپلی والا پہنچی تو وہاں بھی بڑی تعداد میں نوجوان ریلی میں شامل ہوئے۔ ریلوے پھاٹک پر میاں محمود بھٹی کی قیادت میں یوسی لودہراں، ٹھڈا، اور مواضعات کے جوان ریلی میں شامل ہوئے۔ میلاد ریلی کا جگہ جگہ والہانہ استقبال ہوا اور لوگوں نے میلاد ریلی کے شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ سپر چوک لودہراں پر اشرف ہائر سیکنڈری سکول کے طلبہ سینکڑوں کی تعداد میں ریلی کے ساتھ شامل ہوئے، دھنوٹ سے چودھری اسلام ایک قافلہ لیکر ریلی میں شامل ہوئے۔

 میلاد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر تحریک منہاج القرآن لودہراں ملک اسلم حماد نے کہا کہ اہل لودہراں نے منہاج القرآن کی تاریخ ساز میلاد ریلی میں بڑی تعداد میں شرکت کرکے ثابت کردیا ہے کہ لودہراں والے واقعی سچے عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں۔ انہوں نے اہل سنت کی میلاد ریلی میں دیگر جماعتوں کے قائدین کی شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام اہل سنت فروغ عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذات مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اٹھنے والی ہر انگلی کاٹ دی جائے گی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد علامہ نصیر بابر نے کہا آج ہر طرف آمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دھوم ہے۔ ہر مسلمان جذبہ عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سرشار ہے۔ ہماری بقا تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا جینا مرنا تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے ہے۔

میلاد چوک سپر پر سوئی والا سے سلیم جمال غوری، چھنب موڑ سے حافظ کاظم، حبیب الرحمان، ڈیرہ جنڈ، نواب والا کونڈی، حسین آباد کے علاقوں سے تحریک منہاج القرآن کے کارکنان ریلی میں شامل ہوئے۔ میلاد ریلی میں ڈیک پر نعت خوانی بھی ہوتی رہی، میلاد ریلی لودہراں شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پر اختتام پزیر ہوئی۔

آخر میں پیر سید فضل حسین شاہ نے استحکام پاکستان کے لیے دعا کروائی۔ اس ریلی کے کامیاب انعقاد میں ملک عمر فاروق، ملک اختر، ملک عابد جوئیہ، مرزا اسلم، خواجہ احمد، راشد بھٹی، قیوم غوری، اللہ دتہ مہروی، مرزا ارشد، مرزا وسیم، نادر بھٹی، سید مدثر شاہ، سید وسیم شاہ، سید حسن شاہ سید خلیل شاہ، احسان اللہ چودھری، ملک فیاض، منہاج سیکورٹی، منہاج القرآن یوتھ لیگ، ایم ایس ایم اور منہاج القرآن کی یونین کونسل تنظیمات نے اہم کردار ادا کیا۔

تبصرہ

Top