تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام درس عرفان القرآن

مورخہ: 13 مئی 2012ء

تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام مورخہ 13 مئی 2012ء کو درس عرفان القرآن منعقد ہوا۔ اس پروگرام میں راؤ محمد اسحاق، چوہدری عبدالغفار سنبل، ملک سلطان آرائیں، حاجی عزیز بھٹی، چوہدری بشیر کمبوہ، علامہ عبدالمصطفیٰ قادری، علامہ نواز قادری، قاری محمد صابر، علامہ محمد سعید جامی، ملک حاجی غلام نازک آرائیں، قاری اللہ دتہ، محمد طارق فریدی، خواجہ رفیق احمد صدیقی، ادریس بھٹی، محمد ظفر بھٹی، ملک محمد انور قادری، شاہد علی مرزا، بلال احمد بھٹہ، ملک عابد حسین جوئیہ، ملک کامران تاج، سید محمدمبشر شاہ، ملک عمر فاروق، خواجہ محمد احمد قادری، نادر حسین سہروردی، سید وسیم شاہ، ارشد علی مرزا منہاج یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے کارکنان بھر پور شرکت کی، ان کے علاوہ پروگرام میں خواتین وحضرات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ جبکہ منہاج نعت کونسل لودہراں کے ملک محمد اسلم حماد، حافظ عبدالقیوم غوری اور اظہر حسین لنگاہ ایڈوکیٹ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب اور سی ڈیز کا اسٹال بھی لگایا گیا۔ ناظم ممبر شپ مرزا محمد اسلم نے رفاقت کے اسٹال پر رفاقت فارم تقسیم کئے۔

مرکزی ناظم دعوت علامہ محمد فیاض بشیر قادری نے ماہانہ ستاسی ویں درس عرفان القرآن کی نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نماز کے باطنی آداب کی بجا آوری سے ہی مقاصد نماز حاصل ہو سکتے ہیں، آج ہمارا سارا زور نماز کے ظاہری آداب پر ہے جبکہ تکمیل سیرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے نماز کے باطنی آداب کا لحاظ ناگزیر ہے۔ تحریک منہاج القرآن اس پرفتن دور میں نظام صلاۃ کو اس کی اصل روح کے ساتھ بیان کرنا چاہتی ہے، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری امت مسلمہ کے جوانوں کی راتیں مصلوں پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ہماری مایوسیوں اور مصیبتوں کا خاتمہ نماز کی اخلاص کے ساتھ ادائیگی میں ہی ہے۔ ہمیں نماز کے باطنی آداب پر بھر پور توجہ دینا ہو گی، صوفیاء کرام کی ساری زندگی نماز کے باطن کو سنوارنے میں صرف ہوئی۔

اس تقریب میں تحریک منہاج القرآن لودہراں کی جانب سے نئے رفقاء میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔ محمد کامران سعیدی نے تحریک منہاج القرآن کی تاحیات رفاقت جبکہ محمد آصف اور ظہور احمد نے بھی تحریک منہاج القرآن کی رفاقت کی اسناد حاصل کیں۔ اس موقع پر لودہراں کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت محمد کامران سعیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اس دنیا کی وہ واحد شخصیت ہیں جو نہ صرف پاکستان میں بلکہ عالم عرب اور دنیا بھر میں اسلام کا جھنڈا بلند کر رہے ہیں۔ منہاج القرآن کا ہر کارکن اسلام کی سربلندی کے لئے جانفشانی سے کام کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے شیخ الاسلام کی شخصیت سے متاثر ہو کر ہی منہاج القرآن کی تاحیات رفاقت حاصل کی ہے۔

تقریب کے اختتام پر ملک وقوم کی امن و سلامتی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درازی عمر کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

رپورٹ :مرزا محمد اسلم میڈیا ایڈوائزر تحریک منہاج القرآن لودہراں

تبصرہ

Top