لودہراں: میلاد مارچ کا انعقاد

لودھراں: تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام میلاد مارچ کیا گیا۔ مارچ اڈا پرمٹ سے شروع ہوکر مختلف راستوں سے ہوتا ہوا لودہراں پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوا۔ اس میلاد مارچ سے خطاب کرتے ہوئے صدر تحریک منہاج القرآن لودہراں ملک اسلم حماد نے کہا کہ نبی آخرالزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مکی اور مدنی دور کی زندگی انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔ جہالت کے اس دور میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف لائے جب انسانیت اپنی قدریں کھو چکی تھی ہر طرف ظلم و بربریت کا دور دورہ تھا۔انہوں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے کردار کے ذریعے انسانیت کو توحید کا پیغام دے کر ایک لڑی میں پرو دیا۔

میلاد مارچ کے شرکاء سے علامہ نصیر احمد بابر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا مدنی دور انقلابی تھا۔ آپ نے مختلف قبائل سے ایک معاہدہ کے ساتھ ملکر پہلی اسلامی فلاحی ریاست کی بنیاد رکھی جس سے پوری انسانیت کو ایک جھنڈے تلے جمع کردیا۔ جس کے نتیجے میں مسلمانوں نے پوری دنیا پر حکمرانی کی۔

علامہ نصیر احمد بابر نے حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی پیدائش کے حوالے سے کہا کہ آپ کی پیدائش اللہ تعالی کا معجزہ اور انعام ہے اس لئے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی پیدائش مبارک پر ساری کائنات نے خوشیاں منائیں۔ میلاد کی خوشی منانا اللہ تعالی کی بھی سنت ہے اور وہ اس کا حکم بھی دیتا ہے جس کی رو سے میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم منانے والا کبھی اجر سے محروم نہیں رہ سکتا۔

اس موقع پر نائب سرپرست تحریک منہاج القرآن لودہراں چوہدری عبد الغفار سنبل، ملک عابد حسین جوئیہ، رانا اشرف علی خاں سینئر نائب صدر، حاجی عزیز بھٹی نائب صدر، ملک فیض بخش آرائیں، ملک عابد نواز، ملک محمد اختر، قاری عبد القیوم غوری، خواجہ محمد احمد قادری، ظفر آفتاب بھٹی، رانا عابد نواز، اظہر حسین لنگاہ، ارشد علی مرزا، پروفیسر جہانزیب چوہدری، مرزا محمد اسلم، مرزا ساجد مشتاق، ملک عمر فاروق، سید وسیم شاہ، نادر حسین سہروردی، ملک محمد فاروق، محمد احمد بخیط، محمد اعجاز، مہر فدا حسین، محمد ابراہیم، فوجی اعجاز احمد، شاکر علی، محبوب احمد، محمود احمد بھٹی، سعید احمد جھنج، اظہر حسین ببلو، پیر سید مدثر شاہ، پیر سید خلیل شاہ، اور دیگر عہدیداران کے علادہ سینکڑوں کارکنان ووابستگان میلاد مارچ میں شریک ہوئے۔ تحریکی کارکنان اور وابستگان کے علاوہ عوام الناس کی ایک بڑی تعداد جلوس کے مختلف راستوں پر استقبال کر کے ساتھ ملتے رہی۔

میلاد مارچ میں انجمن تاجران کے رہنما ملک گلزار احمد کاوش، حافظ شیر محمد، علی حسن غوری ملک خالد حسین ڈانور، خاں منظور خاں بلوچ اور سابق نائب ناظم تحصیل کونسل شیخ افتخار الدین تاری اور دیگر سیاسی و مذہبی تنظیمات نے شرکت کی۔

تبصرہ

Top