آج ہمیں اپنے ظاہر و باطن کو پاک کرنے کی ضرورت ہے: علامہ غضنفر حسنین

تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن 20 فروری 2018ء کو معنقد ہوا، جس میں مرکزی ناظم دعوت علامہ غضنفر حسنین قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ آج ہمیں اپنے ظاہر و باطن کو پاک کرنے کی ضرورت ہے، آج ہماری توجوہات کا مرکز صرف عبادات رہ گئی ہیں، محبت، خلوص، بھائی چارہ ہماری زندگی سے دور ہوتا جا رہا ہے۔ آج ضرورت حسن عمل کی ہے یہی قوت اثر و عمل کو اطاعت، اطاعت کو عبادت، عبادت کو بندگی، بندگی کو رضا، رضا کو محبت اور محبت کو قربت کی منازل تک پہنچانے میں قدم قدم پر توانائی فراہم کرتا ہے۔

راؤ محمد اسحاق خان، چوہدری عبدالغفار سنبل، ملک یوسف چنڑ، ملک سلطان آرائیں، راؤ محمد اشتیاق خان، محمد اسماعیل مہر آبادی، خواجہ محمد رفیق صدیقی، حافظ محمد ارشاد، قاری محمد عابد، ملک اسلم حماد، چوہدری محمد جہانزیب، اظہر حسین لنگاہ ایڈووکیٹ، فوجی ظہور حسین، عابد حسین جوئیہ، سید مدثر شاہ بخاری، خواجہ محمد احمد قادری، سید گلزار شاہ، سید حسن شاہ، سید خلیل حسن شاہ، مہر سہیل، ملک محمد اختر، راؤ محمد اخلاق، نادر حسین سہروردی، چوہدری امیر علی، کاشف علی مصطفوی، مرزا محمد عیش، اقبال نیاز سکھیرا، محمد شکیل، محمد ارسلان، محمد سہیل، منہاج القرآن، منہاج القرآن ویمن لیگ، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے کارکنان و عہدیداران، سماجی و سیاسی شخصیات کے علاوہ خواتین و حضرات نے کثیر تعداد نے بھی درس عرفان القرآن میں شرکت کی۔ آخر میں ملک کی امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

رپورٹ۔ مرزا اسلم مصطفوی (میڈیا ایڈوائزر تحریک منہاج القرآن لودھراں)

تبصرہ

Top